رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اتر پردیش میں احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کیلئے پولس ذمہ دار :ملی کونسل

    نئی دہلی:اتر پردیش پولس کا رویہ جمہوریت کے خلاف اور انصاف کے منافی ہے ۔ یوپی کے مختلف اضلاع میں جس طر ح پولس مسلمانوں کی گرفتاری کررہی ہے ۔ جائیداد ضبط کررہی ہے اور احتجاج کرنے کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے یہ قانون اور انصا ف کے خلاف ہے ۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ پورے معاملہ کی تحقیق کیلئے ایک آزادانہ کمیشن تشکیل دی جائے جہاں پورے معاملہ کی تحقیق ہو ۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا ۔

    اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ متعد د رپوٹ آچکی ہے ،پختہ ثبوت مل چکا ہے کہ پولس کے ساتھ کچھ غنڈے بھی ہوتے ہیں جو ماحو ل خراب کرتے ہیں ۔ کچھ جگہوں پر پولس بھی نے بھی ماحول خراب کیا ہے ۔ گاڑیوں کو نذر آتش کیاہے ۔ اتر پردیش کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جارہاہے کہ پولس کی طرف کچھ سول لباس میں ہیں جو مظاہرین پر پتھر پھینک رہے ہیں ۔ یہ ساری بتارہی ہیں کہ پرامن احتجاج کو تشدد میں تبدیل کرنے کیلئے عوام سے زیادہ پولس ذمہ داری ہے اور معاملہ کی سچائی کیلئے انکوائری کمیشن کی تشکیل ضروری ہے ۔ انکوائری اور تحقیق کے بغیر حکومت اور انتظامیہ کو کاروائی کا کوئی حق نہیں ہے اور اس طرح کی سبھی کاروائی سراسر زیادتی ،ظلم اور عدالتی نظام کے خلاف ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، 6 زخمی
    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال کا ماڈل سپر ہٹ ، ملک میں کہیں بھی مودی ماڈل کی چرچا نہیں ہے: منیش سسودیا

    ڈاکٹر محمد منظور عالم نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے حوالے سے یوپی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے قدم کی بھی مخالفت کی اور کہاکہ بغیر کسی ثبوت کسی تنظیم پر تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کرنا اور اس پر پابندی عائد کرنے کی بات کرنا آئین اور دستور کے خلاف ہے او ریہ ایک طرح کی تاناشاہی ہے جس کا یوپی سرکار ارتکا ب کررہی ہے ۔ہندوستان میں آئین ،دستور اور قانون ہے جس کو فلو کرنا اور اس کے مطابق چلنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    سید بلال نورانی حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شامل، مل سکتی ہے بڑی ذمہ داری

    لکھنؤ: ریاست کے معروف سماجی کارکن اور رہنما سید بلال نورانی جمعہ کو اپنے حامیوں کے ساتھ سماج وادی...

    اسکول، اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کجریوال حکومت کے تاریخی کاموں سے متاثر ہو کر لوگ آپ...

    نئی دہلی : دہلی میں 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔...

    اروند کیجریوال نئے ورینٹ سے متاثرہ ممالک سے آنے والی پروازوں کو روکنے کا کیا مطالبہ

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you