رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جموں و کشمیر سے صدر راج کا خاتمہ

    نئی دہلی: جموں و کشمیر میں گزشتہ دو سال سے نافذ صدر راج جمعرات کو ہٹا لیا گیا۔مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا کہ صدر رام ناتھ کووند نے جموں کشمیر سے صدر راج ہٹانے کی منظوری دے دی ہے ۔نوٹیفکیشن میں صدر کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ 19 دسمبر 2018 کو جموں کشمیر میں صدر راج لگانے سے متعلق حکم کو واپس لے لیا گیا ہے ۔

    جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں- جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم ہونے اور ان دونوں کے مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے آج وجود میں آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر تشکیل نو بل منظور کر کے ریاست کو دو ریاستوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ بل میں التزام تھا کہ 31 اکتوبر کو یہ دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقے وجود میں آ جائیں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی بل کے خلاف عوامی پارٹی کا جنتر منتر پر احتجاج

    غور طلب ہے کہ جون 2017 میں جموں و کشمیر میں بی جے پی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی حکومت کے اقلیت میں آنے کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں پہلے چھ ماہ گورنر کی حکومت رہی اور اس کے بعد وہاں صدر راج لگایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر 116:اضطرابی کیفیت سایہ فگن، صورتحال جوں کی توں برقرار

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    سھارنپور : ایک اھم میٹنگ 29ستمبر شام 5بجے ضلع مجسٹریٹ سھارنپورجناب اکھلیش سنگھ نے بلائ جس میں ضلع کے...

    محکمۂ فلاح وبہبود کو ملی بڑی کامیابی ، 6 بچہ مزدوروں کو پولس نے کیا رہا

    ہاپوڑ (سید اکرام) محکمۂ فلاح و بہبود برائے اطفال نے مہم چلا کر چند بچہ مزدور کو رہائی دلائی...

    سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھر مجرم کون؟

    صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے بابری مسجد ملزمین کے تعلق سے دیے گئے فیصلہ پر...

    بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس بی آئی کی اسپیشل عدالت نے 28سال پرانے بابری مسجد مسماری...

    یوپی میں امن وامان بہت خراب ہورہا ہے ، ہاترس میں تین اگست سے تین عصمت دری کے واقعات ہوچکے ہیں : سوربھ بھاردواج

    نئی دہلی : اترپردیش میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، برہمن اور دلت سماج کے خلاف تیزی...

    بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد عصمت دری کی شکار ہونے والی لڑکی سے اے ایم یو جے این میڈیکل کالج ملنے پہنچے

    علیگڑھ : علی گڑھ میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد ہاتھراس کے تھانہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you