رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پروفیسر عبید اللہ فہد تیرہویں شاہ ولی اللہ ایوارڈ سے سرفراز

    نئی دہلی : انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے تیرہویں شاہ ولی اللہ ایوارڈ سے پروفیسر عبید اللہ فہد کو آج جامعہ ہمدرد کے کنونشن ہال میں ایک تقریب کے دوران سرفراز کیاگیا ۔ پروفیسر عبید اللہ فہد کی اسلامی سیاسات میں نمایاں اور قابل ذکر خدمات ہے ۔ اسلامی کے شورائی نظام پر انہوں نے نمایاں کام کیا ہے جس کی بنیاد آئی او ایس کی ایوراڈ کمیٹی نے تیرہویں شاہ ولی اللہ ایوارڈ کیلئے ان کا انتخاب کیا ۔

    پروفیسر عبید اللہ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں شعبہ اسلامیات کے صدر ہیں ۔متعدد کتابوں کے مصنف ہیں ۔ دوسو سے زائد سمینار میں شرکت کرچکے ہیں ۔ سینکڑوں مقالات لکھ چکے ہیں ۔ ہندوستان کے مشہور راجہ پرتھوی چوہان کے خاندان سے ان کا تعلق ہے ۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے کا چیک ، سپاس نامہ اور مومینٹوں پیش کیاگیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبید اللہ فہد نے کہاکہ اسلام کا سیاسی نظام سب سے اہم اور سب سے زیادہ جمہوری ہے لیکن اس پر بہت کم توجہ دی گئی ہے اور بہت کم کام ہوا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ہرش وردھن نے ہندوستان کو پولیو سے آزاد کرنے میں تعاون دینے والوں کا کو کہا شکریہ

    آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظورعالم نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس ایوارڈ کا نام شاہ ولی اللہ رکھاگیا ہے جس کا مقصد ماضی کی تاریخ جاننا،اس کے ہیرو کو یادر کھنا اور پھر اس کی روشنی میں اپنے حالات کا جائزہ لینااور سبق سیکھنا ہے ۔ دنیا میں وہی قوم زندہ رہتی ہے جو اپنی تاریخ یادرکھتی ہے ۔تقریب کی صدارت کا فریضہ پروفیسر یاسین مظہر صدیقی نے انجام دیا ۔اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ اسلامی سیاست کی جب بات کرتے ہیں تو براہ راست خلافت راشدہ کے نفاذ کی بات کرتے ہیں حالاں کہ اب ممکن نہیں ہے ،ہمیں قرآن وحدیث کے روشنی میں حل تلاش کرنا ہوگا ۔

    یہ بھی پڑھیں  پائلٹ پروجیکٹ کے تحت دہلی کے ہاٹ اسپاٹ ایریا میں سپر سائٹ اور موبائل سائٹ لگا لگائے جائیں گے

    ہمارے پیش نظر یہ بات رہنی چاہیئے کہ اللہ کے احکامات کو زمین پر نافذ کرنا ہے ۔جامعہ ہمدردکے پرووائس چانسلر پروفیسر احمد کمال آئی او ایس کے اس اقدام کی ستائش کی ۔ پروفیسر بشیراحمد پرووائنس چانسلر اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی نے بھی ایوارڈ دینے کے سلسلہ کو اہم قدم بتایا ۔
    مشہور صحافی سہیل انجم نے خوبصورت اندازمیں پروفیسر عبید اللہ فہد کا خاکہ پیش کیا ۔ ان کی زندگی کے بارے میں پروفیسر ایس ایم شفیق نے اظہار کیا خیال کیا ۔ اس موقع پر مزید دواسکالرس کو جونیئر کٹیگری میں ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا ۔ڈاکٹر معراج احمد اور ڈاکٹر انیتا کمار ی ۔تقریب کا آغاز مولانا عبد اللہ طارق کی تلاوت سے ہوا ۔

    یہ بھی پڑھیں  امیر خسرو فارسی کے عظیم صوفی شاعر، ماہر موسیقی اور ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کے علم بردار تھے : پروفیسر مظہر آصف

    مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی نے نظامت کی اور پروفیسر اشتیاق دانش نے شکریہ کی رسم ادا کی ۔ اس موقع پر پروفیسر زیڈ ایم خان ۔ پروفیسر حسینہ حاشیہ ۔ سینئر صحافی اے یو آصف ۔ مشہور صحافی شبنم صدیقی۔ڈاکٹر لبنی ناز سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی اور پروفیسر عبید اللہ فہد کو مبارکبادپیش کی ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  تاجروں کی مختلف تنظیموں نے کیا کل بھارت بند کا اعلان

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you