رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی کے باہر سے پروسیس شدہ اور پیکیڈ چکن پر احتیاطی اقدامات کے طو ر پر پابندی عائد

    نئی دہلی : دہلی میں پیر کو برڈ فلو کی تصدیق ہونے کے بعد کیجریوال حکومت نے دارالحکومت کے باہر سے پروسیس شدہ اور پیکیڈ چکن پر احتیاطی اقدامات کے طور پر پابندی عائد کردی ہے اس سے قبل دہلی حکومت نے 9 جنوری کو دارالحکومت میں برڈ فلو کے خوف سے مشرقی دہلی کے مرغا منڈی کو دس دنوں کے لئے بند کردیا تھا

    اور دارالحکومت میں زندہ پرندوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔
    ڈپٹی وزیراعلی منیش سسودیا نے پیر کو میڈیا کو بتایا کہ سنجے جھیل سے جانچ کے لئے لئے گئے نمونوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جس علاقے سے یہ نمونے لئے گئے تھے اس علاقے کو سینیٹائز کردیاگیا ہے۔

    کچھ نمونے مزید تفتیش کے لئے بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہیں۔
    مسٹر سسودیا نے بتایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت برڈ فلو کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ چکن اور انڈا کھاتے ہیں انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر وہ مکمل طور پر پکا ہوا یا ابلا ہوا انڈا کھاتے ہیں تو پھر انفیکشن نہیں ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں  بدنام نہ کریں دھون، کسی بھی فساد میں شامل نہیں ہوتے ہندو: گری راج سنگھ
    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کو ملا غرور کا پھل : ممتا

    ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایاکہ “میری عوام سے گزارش ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں، حکومت تمام احتیاطی اقدامات کر رہی ہے۔

    دہلی کے باہر سے پروسیسڈ مرغی کی فراہمی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک عام انفلوئنزا ہے جو پرندوں ، جانوروں یا انسانوں میں پھیل سکتا ہے۔ تاہم ، برڈ فلو انسانوں سے انسانوں میں نہیں پھیلتا ہے۔

    یہ صرف متاثرہ پرندوں سے رابطے کے ذریعے ہی انسانوں میں پھیل سکتا ہے۔ جو لوگ چکن اور انڈا کھاتے ہیں انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر آپ مکمل طور پر پکا ہوا یا ابلا ہوا انڈا کھاتے ہیں تو آپ کو انفیکشن نہیں ہوگا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you