رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    شہری ترمیمی بل کے خلاف جمعیۃ علماء ہند مظفرنگر کا ملک گیر احتجاج

    مظفرنگر : شہری ترمیمی بل کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے ملک گیر احتجاج کے تحت آج جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کی قیادت میں ملی وسماجی تنظیموں نے مظفرنگر میں احتجاج درج کراتے ہوئے اس کالے قانون کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کے نام میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سپر د کیا، اس کے موقع پر سیکولر لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک رہے ،معلوم ہوکہ مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ہونے والے جمعیۃ کے اس احتجاج کے لئے ضلع انتظامیہ نے اجازت دینے کے بعد اس کو منسوخ کردیاتھا، اس کے باوجود بارش میں ہی جمعیۃ ذمہ داران کے ساتھ سماجی تنظیموں کے سربراہان اور سیکولرہندو لیڈرا ن جمع ہوئے اور شہری ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے اس کے احتجاج درج کرایا، اور ضلع انتظامیہ کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈ م سپرد کیا،ضلع انتظامیہ ، پولیس فورس،خفیہ انٹلی جنس،کی کثیر تعداد باریکی سے نگرانی کرتے نظرآئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  تجسس و تحیر کے ساتھ فلسفہ حیات کا تعاقب کرتا ناول ’تعاقف‘ :پروفیسر فاطمی

    حافظ محمد فرقان اسعدی، مولانا جمال الدین قاسمی ، سابق ایم پی ہریندر ملک کی قیادت میں لوگوں نے احتجاج کیا،مولانا محمد موسیٰ قاسمی نے اس موقع پرکہاکہ دستور بچانے کی خاطر آج ہم سبھی ہندومسلم انصاف پسند لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں ، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے ہونے والی اس سازش کو ناکام کیاجائے ، صدر جمہوریہ سے مطالبہ بھی کرتے ہیں وہ خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس کو منسوخ کریں ۔اس موقع پر حافظ محمدفرقان اسعدی نے کہا کہ ہم خدام جمعیۃ مطالبہ کرتے ہیں مذہبی طور سے تقسیم کرنے والے اس بل کو فوری طورسے ختم کیا جائے جو ہندوستانی شہریوں کے درمیا ن تفریق پیدا کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون ہ میں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اس کے خلاف آواز بلند کرسکیں ،سابق ممبر پارلیمنٹ ہریندر ملک نے کہاکہ بھارتیہ آئین کی دفعہ 14;46;15,21 میں اس بات کی صراحت کی گئی ملک کے شہریوں کے ساتھ کسی بھی معاملہ میں مذہب کے نام پر تفریق نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ملک قانون سے چلے گا، کسی کی غنڈہ گردی سے نہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات بہت حساس ہیں ، بولنے کی آزادی پر بھی قدغن لگانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،جمعیۃ کے صوبائی نائب صدر مولانا جمال الدین قاسمی نے کہاکہ یہ کالا قانون کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ملک کا سیکولر ڈھانچہ بچانے کی ذمہ داری ہر شہری کی ہے ،ابھیشیک چودھری نے کہاکہ ہم صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں

    یہ بھی پڑھیں  ہمیش ریشمیا کی فلم ’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘کی ریلیز ڈیٹ کنفرم
    یہ بھی پڑھیں  نئے سال پردگ وجے نے مانگی مودی شاہ کیلئے صحیح سمجھ کی دعا

    کہ وہ اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس کالے قا نون کو ختم کریں ،ضلع سکریٹری مولانا موسیٰ قاسمی نے کہاکہ اس بل کے خلاف مظفرنگر میں کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، جس میں بڈھانہ، جانسٹھ، کھتولی، مدینہ چوک شامل رہے،اس موقع پر سابق ایم پی ہریندر ملک، سابق ایم ایل اے سومانش پرکاش ، حاجی اجمل الرحمان ،شاہی امام مولانا محمد ذاکر،حافظ فرقان اسعدی، مولانا جمال الدین قاسمی، مولانا زین الدین، مولانا احسان الحق قاسمی، پیغام انساینت کے صدر حاجی آصف راہی، حافظ محمد صادق، قاری عبد الماجد،اسعد فاروقی،اسعد پاشا، چندن چوہان، سدھیر بھارتیہ، ابھیشیک چودھری،قاری شعیب عالم ، دلشاد پہلوان، نوشاد ممبر وغیرہ موجود رہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  تنخواہ نہ ملنے پر دہلی وقف بورڈ کے ملازمین کا پرامن احتجاج شروع

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you