ملک کے ہر علاقے میں اچھی پولیسنگ کے لئے بیٹ سسٹم کی سخت ضرورت- کرن بیدی
لکھنؤ:پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر اور ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر کرن بیدی نے اتر پردیش پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے آڈیٹوریم میں آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس کاافتتاح کیا۔ پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی جمعرات کو لکھنؤ میں اتر پردیش پولیس کے ہیڈکوارٹر بلڈنگ میں منعقد آل انڈیا پولیس سائنس کانگریس میں حصہ لینے پہنچی۔ وہاں اتر پردیش پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے پولیس ڈائریکٹر جنرل اوپی سنگھ نے انہیں گلدستہ دے کر خیر مقدم کیا۔استقبالیہ پروگرام کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگی ایک نمائش کا افتتاح کیا۔،
پولیس سائنس کانگریس کے پلیٹ فارم پر پہنچ کر تحقیقاتی دستاویزوں کی ایک کتاب کا اجرا بھی کیا۔ بیورو اور یوپی پولیس کی جانب سے پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کو یادگاری نشان اور شال پیش کیا گیا۔ پولیس سائنس کانگریس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے کہا کہ اچھی پولیسنگ کے لئے بیٹ سسٹم کا ہونا ضروری ہے۔بیٹ سسٹم سے ہی پولیسنگ کو صحیح سمت دی جا سکے گی۔ میرا یہ نہیں کہنا ہے کہ بیٹ سسٹم پر کام نہیں ہو رہا ہے۔ میرا کہنا ہے کہ آج اس کی ضرورت ہے۔ ہر پولیس کے افسران اور جوانوں کو یاد رہنا چاہئے، وہ جہاں پوزیشن میں ہے وہاں پر کیا کر رہے ہیں۔
کرن بیدی نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں ہر علاقے میں بیٹ پولیسنگ کی سخت ضرورت ہے۔ اتر پردیش صوبہ بھی اس کا ایک حصہ ہے۔ ہر علاقے میں سیکورٹی کے لئے بیٹ باکس اور بوتھ کو بنانا ضروری ہے۔ بیٹ جہاں پر ایک پولیس کے جوان تعینات ضرور رہے۔ ہو سکے تو مقامی لوگوں کی مدد سے بیٹ باکس بنائے جائیں۔ بوتھ بنائے جائے، یہ زیادہ اچھی پہل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کو دیکھا جائے تو یہ پانچواں سب سے بڑا صوبہ ہے۔ یہاں بڑی آبادی رہتی ہے۔ جس طرح کمبھ اور ایودھیا فیصلے کی تیاری ہوئی ہے، یوپی پولیس ایک ماڈل کے طور دیکھی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پولیس ریسرچ ایند ڈیولپمنٹ بیورو اور اترپردیش پولیس کے اعلی حکام کی موجودگی رہی۔