رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    راہل گاندھی نے نوبل انعام پانے والے ابھیجیت بنرجی پر پیوش گوئل کے تبصرہ پر کسا طنز

    نئی دہلی : معاشیات کا نوبل انعام پانے والے ابھیجیت بنرجی کے سلسلے میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کے ذریعہ دیئے گئے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو کہا کہ یہ بنیاد پرست نفرت میں اندھے ہیں اور انہیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ پیشہ ورانہ شخصیت کیا ہوتی ہے۔

    راہل گاندھی نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے مرکزی وزیر پیوش گوئل پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ پیشہ ورانہ شخصیت کیا ہوتی ہے۔ آپ انہیں یہ نہیں سمجھا سکتے، اگرچہ آپ ایک دہائی تک کوشش کرتے رہیں … اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کے کام پر لاکھوں ہندوستانیوں کو فخر ہے۔

    پیوش گوئل نے ابھیجیت بنرجی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ابھیجیت کی سوچ پوری طرح کمیونزم کی طرف جھکاؤ والی ہے۔ انہوں نے ’انصاف یوجنا‘ کو کافی سراہا تھا لیکن لوک سبھا انتخابات میں ملک کے عوام نے ان کے اس خیال کو مکمل طور مسترد کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ہر غریب شخص کے بینک اکاؤنٹ میں سالانہ 72 ہزار روپے دینے کے لئے انصاف منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃ علماء ہند اس آئین مخالف بل کو عدالت میں چیلنج کرے گی : مولانا سید ارشد مدنی
    یہ بھی پڑھیں  جگن ناتھ مشرا سیکولر اور زمینی مسائل سے جڑے عوام کے پسندیدہ لیڈر تھے

    مرکزی وزیر کی طرف سے نظریہ پر سوالیہ نشان کھڑا کرنے کے بعد ابھیجیت بنرجی نے ہفتہ کو ایک پرائیویٹ چینل سے خصوصی بات چیت میں کہا تھا کہ مرکزی وزیر ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری سوچ جانبدار نہیں ہے اور سب کے ساتھ پیشہ ورانہ ہونا چاہتا ہوں، اگر پیوش گوئل کی پارٹی نے ان سے اس سلسلے میں پوچھا ہوتا تو وہ انہیں بھی متعلقہ معلومات مہیا کراتے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you