رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بنگال میں ریلوے خدمات بتدریج بحال

    کولکتہ : شہری ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف مغربی بنگال میں ٹرینوں اور سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ سے دو دن تک درہم برہم رہنے کے بعد ریاست میں ریل خدمات آہستہ آہستہ معمول پر آنے لگی ہیں۔سي اے اے کے خلاف مظاہرین نے مرشدآباد میں سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ کے بعد پانچ ٹرینوں میں آگ لگانے کے ساتھ ہی ضلع ہوڑہ میں کئی سرکاری بسوں اور گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ شمال مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے نے طویل دوری کی مسافر ٹرینوں کو مظاہرین کے سگنل سسٹم میں توڑپھوڑ کے بعد منسوخ کر دیا تھا۔ مظاہرین نے ہوڑہ اور سیالدہ ریلوے سیکشن میں بہت سے اسٹیشنوں پرسگنل سسٹم کو زبردست نقصان پہنچایا ۔شمال مشرقی ریلوے کے افسر نکھل چکرورتی نے مظاہرین سے ریلوے کی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ٹیچرس ڈے کے موقع پر 100سے زیادہ اساتذہ نے دی گرفتاریاں

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ریل خدمات پر اثر پڑتا ہے جس کا خمیازہ عام لوگوں کو اٹھانا پڑتا ہے ۔ریلوے نے 12 گھنٹے سے زیادہ معطل رہنے کے بعد اتوار کو ہوڑہ-کھڑگ پور ریل سروس دوبارہ بحال کر دی۔ مظاہرین کے کئی مقامات پر ٹکٹ کاؤنٹرز کو جلا دینے اور اہم روٹوں پر سگنل سسٹم کو نقصان پہنچانے سے ریل سروس ملتوی کرنی پڑی تھی۔ہوڑہ-دیگھا تامرلپتا ایکسپریس، کو-گوہاٹی غریب رتھ ایکسپریس، ہوڑہ-مالدہ انٹرسٹی ایکسپریس، عظیم گنج ہوڑہ ایکسپریس، ہوڑہ-کٹیہار ایکسپریس، سیالدہ- سہرسہ ھاٹے بازار ایکسپریس، ہوڑہ- علی پور دوار تیستا تورشا ایکسپریس، کولکاتا- رادھیکاپور ایکسپریس اور کام پور ایکسپریس آج رد کر دی گئی۔سي اے اے کے خلاف کئے جا رہے مظاہروں سے سب سے زیادہ متاثر مرشدآباد، شمالی 24 پرگنہ، مالدہ اور ہوڑہ اضلاع ہیں۔نئے قانون کے خلاف آج بھی ریاست کے مختلف اضلاع سے پرامن ریلیوں کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا بھی سي اے اے کے خلاف میں کل سے اعلیٰ سطح پر احتجاج و مظاہرہ کا پروگرام ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  راہل اور پرینکا کو میرٹھ میں داخل ہونے سے پہلے پولیس نے روکا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اککیس غیر ملکی شہریوں سمیت تبلیغ جماعت کے 28 افراد بری

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you