رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    راجستھان:کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات، فوج نے سنبھالامورچہ

    جے پور: راجستھان کئی اضلاع میں بھاری بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ریاست کے باسواڑا، ڈوگرپر، پرتاپ گڑھ، چتوڑ گڑھ، بوندی، کوٹہ، جھالاواڑ اور باراں سمیت کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ این ڈی آر ایف-ایس ڈی آر ایف اور فوج راحت و بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی افسروں سے تمام اضلاع میں حالات کا جائزہ لے کر راحت و بچاؤ کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہے۔ریاست کے کوٹہ اور جھالاواڑ میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔ ہفتہ کو کوٹہ بیراج کے 19 دروازے کھول کر 06 لاکھ 78 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ اس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔چتوڑ گڑھ ضلع کے بھیسروڈگڑھ ڈویژن علاقے کے ایک پرائیویٹ اسکول میں 350 سے زائد طالب علم اور 50 اساتذہ پانی بھرجانے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں، تمام بچے محفوظ ہیں۔ انتظامیہ نے ان کے کھانے پینے کا اہتمام کیا ہے اور بچوں کی اہل خانہ سے بات چیت بھی کرائی ہے۔مدھیہ پردیش میں چمبل کے کیچ منٹ ایریا میں مسلسل بارش سے چمبل میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔ گاندھی ساگر ڈیم کے تمام 18 گیٹ کھول دئے گئے ہیں۔
    پانی کے بڑھنے سے بچوں کو ریسیکو کرنے میں مشکلیں پیش آرہی ہیں۔ لہٰذا ڈیم سے پانی کم ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔اتوار کو کوٹہ بیراج سے 6 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ دھول پور اور کرولی میں چمبل میں زبردست طغیانی ہے۔ کرولی کے کرن پور علاقے کے کئی گاؤں پانی سے گھرا رہے ہیں۔ دھول پور میں چمبل خطرے کے نشان سے 9.21 میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ہفتہ کی رات تک چمبل کی آبی سطح 139 میٹر پر جا پہنچی تھی جبکہ خطرے کا نشان 129.79 میٹر ہے۔ موصول اطلاعات کے مطابق کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے بعد ان دونوں اضلاع میں چمبل کے کنارے آباد کئی گاؤں سے ضلع ہیڈکوارٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا اور کچھ گاؤں کو خالی کرانے کی ہدایت بھی ضلع انتظامیہ نے دے دی ہے۔ چمبل کے پوری طرح طغیانی پر آنے سیاور سوائی مادھو پور کے کھنڈار میں پاروتی ندی کی طغیانی کی وجہ ٹونک شیو پوری میگا ہائی وے روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا۔ہو گیاہے۔ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایس پی سنگھ موقع پر پہنچے اور سیوتی کلا گاؤں خالی کرنے کی ہدایات بھی دی ہے۔
    حفاظت کے پیش نظر حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ دھول پور میں مسلسل پانی بڑھنے سے ندی کنارے بسے کئی دیہاتوں کا رابطہ ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع ہونے کے ساتھ خطرے کے نشان سے اوپر 140.10 میٹر پر کافی تیز رفتار سے بہہ رہی چمبل ندی کا پانی کسی بھی وقت 142 میٹر ہونے پر ندی کا پانی چمبل کے پرانے پل پر آ سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے 14 مہینے کے بچے کے والدین کوجیل

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد پر جمعیۃعلماء ہند کی ریویوپٹیشن خارج

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you