رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    چٹ فنڈ معاملے میں راجیو کمار کو ملی پیشگی ضمانت

    کولکاتہ : ہزاروں کروڑ روپے کے ساردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ثبوتوں کو مٹانے کے ملزم کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار کو آخر کار منگل کے روز پیشگی ضمانت مل گئی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس سعیداللہ منشی اور شبھاشیش داس گپتا کی بینچ نے انہیں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ گزشتہ ہفتے پیر کے روز راجیو کمار کی بیوی سچتا کمار نے پیشگی ضمانت کی عرضی لگائی تھی۔ بدھ، جمعرات، جمعہ اور گزشتہ پیر کے روزمسلسل چار دنوں تک سماعت ہوئی تھی۔ کورٹ نے پیر کے روزاس معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ منگل کی صبح کورٹ نے راجیو کمار کو پیشگی ضمانت دیتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس فیصلے سے سی بی آئی کوزبردست جھٹکا لگا ہے۔

    گزشتہ 13 ستمبر کو کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں راجیو کمار کی گرفتاری پر لگی روک کو ہٹادیا تھا جس کے بعد سی بی آئی مسلسل راجیو کمار کی تلاش میں چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ کمار کولکاتہ میں ہی تھے۔ اپنی ضمانت عرضی پر وہ خود دستخط کرتے تھے لیکن سی بی آئی انہیں تلاش نہیں کرپائی تھی۔ اب جب انہیں پیشگی ضمانت مل گئی ہے تو مانا جا رہا ہے کہ یہ جانچ ایجنسی کے لئے بہت بڑا جھٹکاہے۔ کورٹ نے اپنے ہدایات میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ راجیو کمار کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرنے سے 48 گھنٹے پہلے نوٹس دینا ہوگا۔ اس ہدایات کے بعد سی بی آئی کے لئے اب راجیو کمار کو کسی بھی طرح سے گرفتار کرنا یا دباؤ بنانا مشکل ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈینگو سے لڑائی میں کجریوال کو دہلی کی آر ڈبلیو اے کی ملی حمایت
    یہ بھی پڑھیں  ڈینگو سے لڑائی میں کجریوال کو دہلی کی آر ڈبلیو اے کی ملی حمایت

    خاص بات یہ ہے کہ راجیو کمار کی پیشگی ضمانت پر سماعت اور فیصلہ سنانے میں ہائی کورٹ نے ایک ہفتے کا وقت لے لیا۔ اب عدالت میں درگا پوجا کی چھٹیاں شروع ہو جائیں گی۔ لہٰذا اگلے 15-20 دنوں تک سی بی آئی ان کی ضمانت کو مسترد کرنے یا کمار کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی نہیں لگا سکے گی۔ ایسے میں راجیو کمار کے لئے یہ بہت بڑی راحت ہے۔
    خبر ہے کہ ریاست سی آئی ڈی کے اے ڈی جی راجیو کمار جلد ہی اب اپنی ڈیوٹی پر واپس آ سکتے ہیں۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ چٹ فنڈ کیس میں ملوث حکمران پارٹی ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو بچانے کے لئے راجیو کمار نے ثبوتوں کو مٹایا تھا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you