رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ کے حبیب میاں کی کل جیل سے رہائی عمل میں آئی جس کے بعد اسے بنگلور سے بذریعہ ہوائی جہاز تریپورہ بھیج دیاگیا، تریپورہ پہنچنے کے بعد حبیب میاں نے بذریعہ فون گلزار اعظمی (سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) سے گفتگو کی اور اس کا مقدمہ لڑنے کے ساتھ ساتھ اسے صحیح سلامت اس کے گھر پہنچانے تک مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ؓاس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جیل سے رہائی کے بعد بھی ملزم کا تریپورہ پہنچنا مشکل ہورہا تھا کیونکہ اس کے پاس کسی بھی طرح کا شناختی کارڈ نہ ہونے کہ وجہ سے بنگلور ائیر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جسے ائیر پورٹ اتھاریٹی سے گفتگوکرکے حل کیا گیا

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کرنے جارہے کارکنوں کو بیریکیڈ لگا کر پولیس نے روکا

    جس کے بعد حبیب میاں کو ہوائی جہاز میں بغیر کسی شناختی کارڈ کے سفر کرنے کی اجازت ملی۔مولانا مدنی نے کہا کہ مسلمانوں سے متعلق میڈیا کادہرارویہ تشویشناک ہے، گرفتاریوں کا خوب شورمچایاجاتاہے، لیکن عدالت سے رہائی ہوتے ہی ان کو سانپ سونگھ جاتاہے، مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ جب تک خاطی پولس افسران کو سزانہیں دی جاتی تب تک انصاف ادھوراہے لیکن جب ہم سزادینے کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہم سے کہاجاتاہے کہ ایساکرنے سے پولس اورسیکورٹی ایجنسیوں کا مورل کمزورہوگام،جب کہ سچائی یہ ہے کہ جس طرح بے گناہوں کو دہشت گردی کے جرم میں پھنسایاگیاہے

    یا اب بھی پھنسایاجارہا ہے اس پوری قوم کامورل گررہا ہے، مولانا مدنی نے کہا کہ پولس افسران کو سزادلانے کے تعلق سے بھی قانونی جدوجہدکی جارہی ہے، ساتھ ہی متاثرین کے لئے جو عدالتوں سے باعزت رہا ہوچکے ہیں معاوضہ کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔جیل سے رہائی کے بعد حبیب میاں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بنگلور آئے نہیں اور نہ ہی انہیں بنگلور شوٹنگ مقدمہ کے تعلق سے کوئی جانکاری ہے

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے کی مخالفت میں اٹاوہ بھی بنا دہلی کا شاہین باغ
    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کارپوریشن دہلی میں ایک بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے : وکاس گوئل

    پولس نے جب انہیں تریپورہ سے گرفتار کرکے بنگلور لایا اس وقت وہ پہلی بار بنگلورشہر آیا تھا اور وہ اس مقدمہ میں ماخوذ کسی بھی ملزم سے نا تو کبھی ملا اور نہ ہی وہ کسی کو جانتا ہے۔پیشہ سے رکشا ڈرائیور باریش حبیب میاں نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کا صدمہ ان کے والد برداشت نہ کرسکے اور ان کا انتقال ہوگیا جبکہ گذشتہ چار سال قید کے دوران ان کا جوذاتی نقصان ہوا وہ اسے بیان نہیں کرسکتے

    مجھے اور میرے اہل خانہ کو جو جسمانی اور ذہنی اذیتیں ملی ہیں میں اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا لیکن اس د وران مجھے جمعیۃ علماء کی قانونی امداد ملی جس کی وجہ سے آج میں مقدمہ سے بری ہوگیا اور میرے اوپر لگا دہشت گردی کا داغ بھی دھل گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ شکر گزار ہیں جمعیۃعلماء کے جن کی کوششوں سے انہیں مقدمہ بری کیا گیاورنہ پتہ نہیں کب ٹرائل شروع ہوتا اور کب اس کا اختتام ہوتا اور انہیں اسی طرح جیل کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی اور ان کے اہل خانہ بھی

    یہ بھی پڑھیں  فسادات سے کسی مخصوص فرقہ، طبقہ یا فرد کا نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہوتاہے: مولاناارشدمدنی

    پریشان رہتے۔واضح رہے کہ بنگلور پولس نے ملزم پر تعزیرات ہند کی دفعات 120-B, 121,121-A,122,123,307,302، آرمس ایکٹ کی دفعات25,27، دھماکہ خیز ماد ہ قانون کی دفعہ6اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 10,13,16,17,18,20کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا اور اس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس سے بنگلور کی سیشن عدالت نے 14 / جون کو اسے بری کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کرنے جارہے کارکنوں کو بیریکیڈ لگا کر پولیس نے روکا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you