رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ملک کے سائنسدانوں کا احترام کریں، توہین نہیں : محمد عرفان احمد

    نئی دہلی : بی جے پی کے سینئر رہنما اور قومی نائب صدر اقلیتی مورچہ بی جے پی محمد عرفان احمد نے اپنے جاری پریس بیان میں کہا کہ محترم وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک کی چوطرفہ ترقی ہو رہی ہے اور ملک خود کفیل بننے کی جانب گا مزن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اے ایم یو کے سو سال مکمل ہو نے کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے ملک اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان کا منی انڈیا ہے جس میں تمام زبانیں پڑھائی جاتی ہیں اور یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت ہند اقلیتوں کو بااختیار بنانے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    پچھلی حکومتیں اقلیتی معاشرے کو صرف ووٹ بینک کے نقطہ نظر سے اپنی سیاسی خود غرضی کے لئے استعمال کرتی رہیں، لیکن مودی جی کی حکومت ملک کو ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اورسب کا وشواس‘ کے ساتھ لیکر چل رہی ہے اور ملک میں کچھ مٹھی بھر لوگ کورونا ویکسین کو حرام و حلال کے طور پر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جبکہ دنیا کے اسلامی خلیجی ممالک نے اپنے شہریوں کے لئے پہلی بار کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، مگر کچھ جماعتیں اور گھٹیا لوگ سیاست کرکے ملک کے بھولے بھالے لوگوں کو گمراہ کر نے میں مصروف ہیں،

    یہ بھی پڑھیں  سونیا گاندھی نے کہا کہ : سی اے اے قانون مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرتا ہے

    البتہ پوری دنیا میں 190 سے زیادہ ممالک موجود ہیں، ان میں سے تقریبا 50 ترقی یافتہ ممالک ہیں تقریبا یہ ممالک انتہائی ترقی یافتہ زمرے میں ہیں، جس میں 7 ممالک انتہائی ترقی یافتہ ملکوں میں آتا ہے، نیز ہمیں فخر ہے کہ ہندوستان ان 7 ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں آتا ہے۔ کورونا ویکسین صرف 5 ممالک نے بنائی، جس میں سے ایک ہندوستان بھی ہے،

    یہ بھی پڑھیں  عید سادگی سے منائیں اور غرباء و مستحقین کا خاص خیال رکھیں

    یعنی ترقی پذیر ملک ہونے کے باوجود ہندوستان کے سائنسدان نہ صرف ویکسین کی تیاری میں، بلکہ صدی کی سب سے بڑی وبا کی ویکسین بنا کر انتہائی ترقی یافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔ دنیا میں ایک مثال قائم کی، ہندوستان کی ویکسین تمام 5 ممالک میں سب سے زیادہ موثرہے، کیونکہ یہ کووڈ۔19 کے نئے اسٹرین پر بھی کام کرے گی،

    یہ بھی پڑھیں  پرشانت بھوشن کو توہین عدالت کا قصوروار دیا قرار

    برطانیہ جیسے بہت ہی انتہائی ترقی یافتہ ملک جہاں نیا اسٹرین کھلبلی مچا رہا ہے، وہ بھی ہندوستان کی ویکسین کا انتظار کررہا ہے۔ ہندوستان کی ویکسین کا منتظر مجموعی طور پر 32 چھوٹے اور بڑے ممالک نے ہندوستان کو ویکسین کیلئے پری آرڈر کی تجویز پیش کی ہے۔ ہندوستان اور ہندوستان کے سائنسدانوں کے کارنامے کو پوری دنیا سراہ رہی ہے، جو ہندوستانیوں کے لئے باعث فخر ہے

    دنیا ہندوستان کو انسانی دفاع کی امید کے ساتھ جھلک رہی ہے، لیکن ہندوستان، کانگریس، ایس پی، بی ایس پی، سی پی ایم، بائیں بازو جماعتیں، ترنمول کانگریس وغیرہ سیاسی اپوزیشن جماعتیں اپنے ملک کے سائنسدانوں کی ان کی ’تعریف‘ کرنے کی بجائے ان کی توہین کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے

    اور اس ویکسین کا نام بی جے پی ویکسین ہے یہ بتا کر، ملک اور دنیا میں کنفیوژن اور غلط فہمی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ ہندوستان کے سائنسدانوں نے حکومت ہند کی قیادت میں پوری دنیا میں ہندوستان کے نام روشن کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے،

    یہ بھی پڑھیں  ادارہ ہند نیوز سے وابستہ چچانوشاد کا انتقال

    یہ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی دنیا میں ہندوستان اور ہندوستان کے سائنسدان کسی سے پیچھے نہیں، ہمیں مودی جی کے ذریعہ اپنے ملک اور حکومت ہند کے سائنسدانوں پر فخر ہے، آج ہم دنیا کے مضبوط ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے زمرے میں ہیں!!

    یہ بھی پڑھیں  آئی آئی ایم سی : بڑھتی فیس کے خلاف تین ماہ سے جاری احتجاج بھوک ہڑتال میں تبدیل

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you