قومی نیوز ساورکر نے آزادی اور دلت حقوق کی جنگ لڑی...

ساورکر نے آزادی اور دلت حقوق کی جنگ لڑی یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے

نئی دہلی : مہاراشٹر میں بی جے پی کے انتخابی منشور میں ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کی مانگ کو لے کر اٹھی سیاسی بحث کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کو ساورکر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آزادی کی لڑائی میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کے لئے جیل گئے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ذاتی طور پر ساورکر کے نظریات سے متفق نہیں ہیں۔انہوں نے یہ تبصرہ اس دن کیاجب مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔

سنگھوی نے ٹویٹ کر کہا، ” میں ذاتی طور پر ساورکر کے نظریات سے متفق نہیں ہوں لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ قابل شخص تھے جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں کردار ادا کیادلت حقوق کی لڑائی لڑی اور ملک کے لئے جیل بھی گئے یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئیے ۔کانگریس رہنما نے کہا ہندستانی سوچ کی طاقت اس کا شامل ہونا ہے۔ آزادی کی لڑائی کے کئی پہلو ہیں۔ کوئی ساورکر کی تعصب اور ان کے قوم پرستی کے تشدد عنصر اور گاندھی کے خلاف ان کے حملے سے متفق نہیں ہو سکتا لیکن یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ان کے ارادے قوم پرست تھے۔

یہ بھی پڑھیں  گجرات: دو دلت نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

انہوں نے مہاتما گاندھی کے پیغامات کے پھیلاؤ کے لئے ہندی سنیما کی شخصیات کی مدد لینے کی خاطر وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی تعریف کی۔سنگھوی نے کہا کہ جہاں کوئی طاقت کا حقدار ہے وہاں اس کی تعریف ہونی چاہئے ۔ گاندھی جی کے حفظان صحت سے منسلک پیغام پھیلانے کے لئے نریندر مودی بالی وڈ کی نرم قوت کا استعمال کر رہے ہیں۔ ساورکر کے تناظر میں سنگھوی کے اس تبصرے سے کچھ دنوں پہلے ہی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ممبئی میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وزیر اعظم رہتے ہوئے اندرا گاندھی نے ساورکر کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ساورکر کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس نظریہ کے خلاف ہیں جس کے حق میں وہ (ساورکر) کھڑے تھے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں ساورکر کو بھارت رتن دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی اس مسئلے پر سیاسی گھمسان چھڑ گیا ہے۔ بی جے پی کا یہ منشور آنے کے بعد کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے اپنے پہلے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر ساورکر کو بھارت رتن دینے پر غور ہوتا ہے تو پھر اس ملک کوبھگوان ہی بچائے۔

یہ بھی پڑھیں  خواتین آگے بڑھیں گی تبھی ملک آگے بڑھے گا : اروند کیجریوال

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here
یہ بھی پڑھیں  خواتین آگے بڑھیں گی تبھی ملک آگے بڑھے گا : اروند کیجریوال

Latest news

ہندستانی مسلمان یعنی چکن خوروں کی بھیڑ

سیف ازہر جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی سب سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ چکن کھانا حرام نہیں بلکہ حلال...

سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن : امریکی ویب سائٹ " The Intercept" نے ایرانی انٹلیجنس کی خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے...

بابری مسجد -رام مندر تنازع پر فیصلہ :نظرثانی کی درخواست آئینی حق ہے ، عدالت کی توہین نہیں

عبد الماجد نظامی ( کالم نگار ہند نیوز اخبار کے چیف ایڈیٹر ہیں) ؍9 نومبر ہندوستانی جمہوریت کا ایک تاریخی دن...

پریشان نہ ہوں ، میں رجسٹری کراکر دوںگا : کجریوال

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کچی کالونیوں کا بل نہ لانے...

اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کی تقریب ، نمایاںکام انجام دینے والوں کو ڈاکٹر کلام اسمرتی ایکسی لینس ایوارڈ

نئی دہلی:اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کے زیر اہتمام جے پی ہوٹل پڑ پڑ گنج...

دہلی سرکار کے خلاف کانگریس نے کیا چکہ جام

نئی دہلی:دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں آج سینکڑوں کانگریس ورکرس اور عام...

Must read

ہندستانی مسلمان یعنی چکن خوروں کی بھیڑ

سیف ازہر جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی سب سے پہلے یہ...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you