رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہنی ٹریپ معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کر رہی ہے سی بی آئی نہیں جو کلین چٹ دے دے: پی سی شرما

    بھوپال: مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے کی جانچ کے لئے قائم خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو لے کر اٹھ رہے سوالوں کو لے کر عوامی رابطہ کے وزیر پی سی شرما کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کر رہی ہے۔ اس بار ایس آئی ٹی کے چیف ڈی جی رینک کے افسر ہیں۔

    تحقیقات میں جو بھی مجرم ہو گا، اسکو بخشا نہیں جائے گا۔ یہ سی بی آئی ایس آئی ٹی ہے، سی بی آئی نہیں جو ویاپم معاملے کی طرح کلین چٹ دے دے۔دراصل، پولیس ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ ہنی ٹریپ معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی تھی، لیکن گزشتہ ایک ہفتے میں دو بار ایس آئی ٹی چیف کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی چیف کو بدلے جانے کے لے کر حکومت کی منشا پر سوال اٹھ رہے ہیں اور وزراء کے بھی مختلف بیان آنے سے الجھن پیدا ہو گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اردو خواندگی مراکز کے نئے سینٹروں کے قیام کے لیے سرگرم

    گذشتہ دن وزیر ٹرانسپورٹ گووند سنگھ راجپوت نے کہا تھا کہ تحقیقات سے منسلک ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ وزیر اعلی کمل ناتھ اور ڈی جی پی کے نوٹس میں آیا، جس کے بعد یہ تبدیلی کی گئی۔ وہیں، وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار شخص کو کمان سونپنی تھی، اس لئے تبدیلی کی گئی، جلد قصورواروں کے نام ظاہر کئے جائیں گے۔ اسی معاملے میں جمعرات کو عوامی رابطہ کے وزیر پی سی شرما نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہنی ٹریپ معاملے میں کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اردو خواندگی مراکز کے نئے سینٹروں کے قیام کے لیے سرگرم

    انہوں نے سی بی آئی سے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرنے والوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی نے ویاپم کی جانچ کی تھی، جس میں بہت سے لوگوں کو کلین چٹ دے دی۔ یہ ایس آئی ٹی ہے، تحقیقات میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اسے نہیں چھوڑے گی۔عوامی رابطہ کے وزیر پی سی شرما نے رائے سین بس حادثے پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا، وہیں مہلوکین کے اہل خانہ کو مناسب مدد فراہم کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  جا معہ حلیمہ دارالسلام میں جا معہ کے بانی و صدر حضرت مولانا محمد رضوان بیگ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد

    معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ اس حادثے کے لئے جو بھی مجرم ہوں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہیں، انہوں نے پٹواریوں کی ہڑتال کو لے کر کہا کہ ہائیر ایجو کیشن منسٹر جیتو پٹواری اپنے بیان کے لئے پٹواریوں سے معافی مانگ چکے ہیں۔ پٹواری حکومت اور عام لوگوں کی درمیان رابطہ ہے۔ ان سے بات چیت کرتے ہوئے اس کیس کاحل نکالا جائے گا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جا معہ حلیمہ دارالسلام میں جا معہ کے بانی و صدر حضرت مولانا محمد رضوان بیگ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسہ کا انعقاد

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you