رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اناج منڈی میں شدید آتشزدگی ، 43 افراد کی موت

    نئی دہلی : دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک چار منزلہ عمارت میں اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی جس میں کم از کم 43 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی اور مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتاہے ۔ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق واقعہ کی اطلاع صبح پانچ بجکر 20 منٹ کے قریب موصول ہوئی اور اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا ۔ افسر کے مطابق عمارت سے باہر نکالے گئے لوگوں کو نزدیکی لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی ) اور ہندو راؤ اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ۔ حادثے میں دم گھٹنے کی وجہ سے کم از کم 43 افراد کی موت ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں دونوں اسپتالوں میں لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ایل این جے پي اسپتال میں لائے گئے 34 افراد کی موت ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔اس دوران نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کا عملہ مو قع پر پہنچ گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کافی مشقت کرنی پڑی ۔

    اناج منڈی آگ حادثے پر گہرا دکھ :پرینکا
    نئی دہلی:کانگریس کی سینئر لیڈرپرینکا گاندھی واڈرا نے دہلی کے اناج منڈی علاقے میں ہوئے شدید حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے گھروالوں کے تئیں تعزیت ظاہر کی ہے ۔محترمہ واڈرا نے ایک ٹویٹ میں کہا،‘‘دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر کافی پریشان کرنے والی ہے ۔ہلاک شدگان کے کنبے اور رشتہ داروں کے ساتھ میری تعزیت ہے ۔زخمیوں کے جلدصحت مند ہونے کی دعا کرتی ہوں۔امید ہے کہ راحت اور بچاؤ کام جلد از جلد اور مناسب انداز میں کیا جائے گا۔دہلی کے اناج منڈی علاقے میں صبح شدید آگ لگ گئی تھی جس میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی متعدد زخمی ہوگئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    کووند نے اناج منڈی آتشزدگی پر افسوس ظاہر کیا
    نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کو شدید آتشزدگی پر گہرافسوس کا اظہار کیا ۔ مسٹر کووند نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا‘‘دہلی کی اناج منڈی میں آگ لگنے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔ میری تعزیت اور دعائیں سوگوار کنبوں کے ساتھ ہیں ۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔ مقامی افسرلوگوں کو بچانے اور ان کی ا مداد کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا‘‘دہلی کی اناج منڈی میں شدید آگ لگنے سے کئی لوگوں کی موت اور کئی دوسرے کے زخمی ہونے کی خبر سے دلبرداشتہ ہوں ۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ’’۔

    یہ بھی پڑھیں  چینی ایپ پر پابندی لگانے پر ملک نے تعریف کی : جاوڈیکر

    وزیراعظم نریندرمودی کا اناج منڈی آگ حادثے میں مارے گئے لوگوں کو دو دو لاکھ کی امدادی رقم
    نئی:وزیراعظم نریندرمودی نے دہلی کے اناج منڈی آگ حادثے میں مارے گئے لوگوں کے گھروالوں کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔ٹویٹ میں کہاگیا ہے ،‘‘وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم فنڈ سے دہلی میں ہوئے اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے زخمیوں میں ہر ایک کو 50ہزارروپے دینے کو منظوری دی ہے ۔’’دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی،جس میں کم از کم 43افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی اور تقریباً 15زخیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔تقریباً 50افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سعیدہ حمید کا دعوی کشمیر میں 51 دن میں غائب ہوئے 13 ہزار بچے

    کانگریس نے اناج منڈی آتشزدگی کے لئے دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہرایا
    نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس نے قومی دارالحکومت میں اتوار کی صبح رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ پر گہرا دکھ کا اظہار کیا اور اس حادثے کے لئے دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ دہلی کانگریس کے ریاستی صدر سبھاش چوپڑا، سابق وزیر ہارون یوسف اور سابق رکن پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال نے اسپتال جاکر زخمیوں کی خیرو عافیت کی اور ان اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی ۔مسٹر چوپڑا نے اس آتشزدگی کے واقعہ کے لئے دہلی حکومت اور ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ علاقے میں بے ترتیب گلیوں میں پھیلے تاروں کی وجہ سے پیش آیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی طرف سے مہلوکین اور زخمیوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم دیے جانے کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی موت کی تلافی پیسوں سے نہیں کی جا سکتی ۔

    یہ بھی پڑھیں  ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    اناج منڈی آگ حادثے سے متاثر لوگ اپنوں کی تلاش میں پریشان
    نئی دہلی:دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں لگی شدید آگ سے متاثر ہوئے لوگ پریشان ہوکر اپنوں کی تلاش میں اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت دقت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ لوک نائک جے پرکاش اسپتال(ایل این جے پی) میں موجود قاسم نام کے ایک شخص نے بتای اکہ اس کے سسر اس جیکٹ فیکٹری میں کام کرتے تھے جس میں آگ لگی ہے اور ابھی تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ثناء اللہ نام کے ایک دیگر شخص نے بتایا کہ اس کی پھوپھی کا بیٹا اس فیکٹری میں کام کرتا تھا اور ابھی اس کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
    الیاس نام کے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ایک شخص مشرف کی حادثے میں موت ہوگئی ہے ۔وہ اترپردیش کے بجنور ضلع کا رہنے والاتھا۔اسپتال میں مشرف کی لاش دیکھنے تو دی گئی لیکن اسے لے جانے کی اجازت پوسٹ مارٹم کے بعد ہی دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  اقتدارکیلئے نفرت کی سیاست ملک کیلئے انتہائی خطرناک: مولانا ارشدمدنی

    اناج منڈی کے متاثرین کی ا مداد کرے حکومت:ایس پی
    نئی دہلی : سماج وادی پارٹی نے دہلی کے اناج منڈی علاقے میں شدید آتشزدگی پر گہرا دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے متاثرین کی امداد کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ایس پی نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا‘‘دہلی کی اناج منڈی علاقے میں آگ لگنے سے کئی افراد کی موت واقعہ دلبرداشتہ ہے ۔ ایشور مہلوکین کی روحوں کو ابدی سکون بخشے ۔ سوگوار کنبے کے تئیں تعزیت اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی متمنی ہے ، راحت و بچاؤ کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے متاثرین کو مناسب معاوضہ اور طبی سہولیا ت کو یقینی بنائے حکومت’’ ۔ دہلی میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 43افراد کی موت ہو گئی ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you