رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    شاہین باغ مظاہرہ پر سپریم کورٹ میں سنوائی ملتوی

    نئی دہلی:سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے یہ تجویز دی کہ احتجاج عوامی سڑک پر غیر معینہ مدت کے لئے نہیں کیا جا سکتا ہے، اس طرح کے احتجاجی مظاہروں کے لئے ایک مخصوص جگہ کا انتخاب ہونا چاہیے۔شاہین باغ مظاہرہ کے تعلق سے سپریم کورٹ نے آج بھی کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے اور اس معاملہ کی سنوائی اب 17 فروری کو کرنے کے لے کہا ہے۔ شاہین باغ مظاہرہ کو 55 دن سے زیادہ ہو گئے ہیں اور اس مظاہرہ کو ہٹانے کے لئے کچھ لوگوں نے عدالت کا دروازہ کھٹ کھٹایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے علاقہ کے عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مظاہرہ کو سڑک سے ہٹا دیا جائے۔

    یہ عرضیاں عدالت میں وکیل امت ساہنی اور بی جے پی رہنما نند کشور گرگ نے داخل کی ہیں۔سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے یہ تجویز دی کہ احتجاج عوامی سڑک پر غیر معینہ مدت کے لئے نہیں کیا جا سکتا ہے، اس طرح کے احتجاجی مظاہروں کے لئے ایک مخصوص جگہ کا انتخاب ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا ہے کہ مظاہرہ غیر معینہ مدت کے لئے جاری نہیں رہ سکتا۔ واضح رہے اس معاملہ میں یہ امید کی جا رہی تھی کہ دہلی انتخابات کے بعد یا تو حکومت مظاہرین سے بات چیت کرے گی یا پھر عدالت اس مظاہرہ کو ہٹانے کے لئے حکم جاری کرے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری
    یہ بھی پڑھیں  کورونا وائرس کے نام پر دہشت نہ پھیلائیں : ہرش وردھن

    لیکن آج کے فیصلہ کے بعد 17 فروری تک اس مظاہرہ کے تعلق سے کوئی بھی شکل سامنے نہیں آنے والی ہے۔ ادھر شاہین باغ سے روزانہ ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ وہاں غیر سماجی عناصر مظاہرہ میں داخل ہو کر بد امنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سکھ سماج کے لوگ بڑی تعداد میں میں شاہین باغ مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you