رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اقتصادی بحران سے توجہ ہٹانے کے لئے شیو کمار کو گرفتار کیا گیا: کانگریس

    نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈاریکٹریٹ (ای ڈی) نے کل شام منی لانڈرنگ کے الزام میں کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس کے بڑے رہنما ڈی کے شیو کمار کو دہلی میں گرفتار کر لیا ہے۔ اس گرفتاری کے تعلق سے ای ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ شیو کمار سوالوں کا جواب نہیں دے رہے تھے اور پوچھ تاچھ میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔ شیو کمار اور ان کے حامیوں کو اس کا اندازہ تھا کہ ای ڈی شیو کمار کو گرفتار کر سکتی ہے اس لئے انہوں نے کرنٹاک ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہی شیو کمار دہلی میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
    اپنی گرفتاری کے بعد شیو کمار نے بی جے پی پر بدلے کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹویٹ میں بی جے پی کو اپنے مشن میں کامیاب ہونے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیاست پر مبنی ہے اور بی جے پی بدلے کی سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے مایوس نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور خدا اور عدلیہ پر ان کا پور ا اعتماد ہے۔کانگریس نے شیو کمار کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے اعلی رہنماؤں کے خلاف سازش کی جا رہی ہے اور ان کے ساتھ بدلے کی سیاست کی جا رہی ہے۔کانگریس نے کہا ہے کہ ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری مودی حکومت کی اپنی ناکام پالیسیوں اور خراب معیشت سے عوام کی توجہ ہٹانے اور گمراہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔
    کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کو بے روزگاری اور بد حال معیشت سے توجہ ہٹانے کی ایک چال بتایا ہے۔ دوسری جانب ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کو لے کر کانگریس کارکنان میں زبردست غصہ ہے اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ای ڈی دفتر کے باہر ہنگامہ بھی کیا۔کرناٹک کانگریس نے اس گرفتاری کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت ویکسین لگانے کے لئے پوری طرح تیار ہے 16 جنوری سے 81 مراکز پر لگائی جائیں گی ویکسین : اروند کیجریوال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  پاکستانی چینی بھائی، بھائی دونوں بھائی’ہندو اور مسلمان‘پر کر رہے مظالم : محمد عرفان احمد

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you