ممبئی:فلم ادا کارہ دیپکا پاڈوکون نے جے این یو طلباء کی حمایت میں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ ایک طرف جہاں ان کی مخالفت میں ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنا شروع ہوگیا اور ونہی دوسری طرف ان کی حمایت میں بھی کافی لو گ سامنے آگئے ہیں۔ اس لسٹ میں ایک او رنیا نام شیوسینا کے لیڈر سنجے روات کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ آج صبح سنجے راوت نے ایکٹرس دیپکا پاڈوکون کے حمایت میں آگئے ہیں۔
راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت شیوسینا نے اپنے اخبار سامنا کے ایک ادایہ میں لکھا کہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کوطالبانی فرمان سے نہیں چلا یا جا سکتا ہے۔ منگل کو جواہر لال نہرویونیورسٹی میںدیپکا پاڈوکون کے جانے بعد کوئی لوگوں نے ان کی تعریف کی لیکن کچھ دوسرے لوگوں نے بایاں بازو کی حمایت کرنے پران کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ا ن کی نئی فلم چھپاک کے لئے ایک پرموشن اسٹنٹ تھا ۔ کچھ بی جے پی لیڈروں نے ان کے اس قدم پر تنقید کی ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیپکا کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کی مانگ کرنا غلط ہے ملک طالبانی فرمان سے نہیں چلایا جا سکتا ۔