رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ریاستی صدر نہیں بنائے جانے پر سندھیا کے حامیوں میں بڑھی ناراضگی، دیا استعفیٰ

    بھنڈ: مدھیہ پردیش کانگریس میں ان دنوں نئے ریاستی صدر کے انتخاب کو لے کر اتھل پتھل جاری ہے۔ سابق ایم پی جیوتی رادتیہ سندھیا کے حامی ایک طرف جہاں انہیں ریاست کے باہر بھیجنے سے ناراض ہیں تو وہیں دوسری طرف انہیں ریاستی صدر نہ بنائے جانے پر حامیوں میں ناراضگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ سندھیا کو کانگریس ریاستی صدر بنائے جانے کی مانگ کے درمیان اب استعفوں کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔
    دتیا ضلع کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو صدر اشوک دانگی بگدا کے بعد اب آئی ٹی سیل ضلع جنرل سکریٹری اور یوتھ کانگریس مہگاؤں کے اسمبلی نائب صدر پردیپ دنڈوتیا نے منگل کی رات کو اپنے مختلف عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دنڈوتیا کا کہنا ہے کہ ریاست کے عوام سندھیا کو وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتی تھی لیکن وزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا تو اب ریاستی صدر بنایا جانا چاہئے۔
    بھوپال کانگریس کے ایگزیکٹو ضلع صدر کرشنا گھاڈگے، مرینا ضلع کانگریس کے صدر راکیش ماوئی اور دتیا شہر کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین سدھارتھ جین نے بھی استعفیٰ دینے کی بات کہی ہے۔ ان لیڈروں نے پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی سے مطالبہ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں پارٹی کی کمان سندھیا کو سونپیں۔ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو وہ اپنے اپنے عہدے چھوڑ دیں گے اور پارٹی میں کسی عہدے پر نہیں رہیں گے۔ کانگریس لیڈر راکیش ماوئی کا کہنا ہے کہ اگر سندھیا کو صدر نہیں بنایا گیا تو وہ مرینا ضلع کانگریس کی مجلس عاملہ سمیت اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیں گے۔ ان کے ساتھ سینکڑوں کارکنوں نے بھی استعفیٰ دینے کی پیشکش کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک میں کورونا سے متاثرسے متاثر لوگوں کی تعداد 1637 ہوئی ،38 کی موت

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  آج ملک کے سامنے ایسا وقت آگیا ہے، جب ہمیں اپنی جماعتوں اور اپنے رہنماؤں کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے ، بلکہ صرف ملک کے بارے میں سوچنا چاہئے: سوربھ بھاردواج

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you