رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سیتاپور لوجہاد معاملہ ، لوجہاد قانون کے غلط استعمال پر عدالت نے حیرت کا کیا اظہار

    ریاستی حکومت کو نوٹس جاری، تین خواتین کی عبوری ضمانت کی عرضداشت بھی داخل کی گئی : گلزار اعظمی

    نئی دہلی : یوپی کے سیتا پور شہر سے لوجہادکے نام پر گرفتار دس ملزمین جس میں تین خاتون بھی شامل ہیں کومقدمہ سے ڈسچارج کرنے والی عرضداشت پر آج لہ آبادہائیکورٹ کی لکھنؤ بینچ کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس کے دوران عدالت نے عرضداشت کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔

    جسٹس نریندر کمار جوہر ی کے روبروآج معاملہ سماعت کے لیئے پیش ہوا جس کے دوران سینئرایڈوکیٹ او پی تیوار نے عدالت کو بتایا کہ پولس نے دس بے قصور لوگوں کو حراست میں لیکر ان کی شخصی آزادی ختم کردی ہے لہذا انہیں فوراً جیل سے رہا کیا جائے، ایڈوکیٹ تیواری نے عدالت کو بتایاکہ ملزمین کے خلاف 26 نومبر کو مقدمہ قائم کیا گیا جبکہ 28 نومبر 2020 کو اتر پردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے ”غیر قانونی تبدیلی مذہب مانع آرڈیننس 2020“ Uttar Pradesh Prohibition of Unlawful Conversion of Religion Ordinance, 2020 پر دستخط کیئے یعنی کے اس مقدمہ پر غیر قانونی طور پر اس قانون کا اطلاق کیا گیا

    یہ بھی پڑھیں  مہاراشٹرا کو بدنام کرنے والوں کو ’ وزیر اعلیٰ کا نقاب ‘ اتار کر جواب دونگا : ادھو ٹھاکرے

    جس پر جسٹس وکاس کمار سریواستو نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ 10 فروی سے قبل جواب داخل کرے اور معاملے کی سماعت 10 فروری کو کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔ اطلاع آج ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔

    یہ بھی پڑھیں  ہندوستان کے ساتھ ساتھ سی اے اے کے خلاف بیرونی ملکوں میں بھی احتجاجی مظاہرے

    اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ ایڈوکیٹ او پی تیواری نے عدالت کو بتایا کہ یو پی حکومت لو جہاد کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کررہی ہے اور آئین ہند کے ذریعہ حاصل بنیاد ی حقوق کو اقتدار کے بل بوتے پر پامال کررہی ہے نیزلو جہاد کو غیرقانونی قرار دینے والے قانون کا سہارا لیکر اتر پردیش پولس مسلمانوں کو پریشان کررہی ہے اور انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل رہی ہے

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃعلماء ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مولانا مدنی نے کہا: کشمیر سے کنیاکماری تک لوگوں میں خوف وہراس ،وزیر اعظم اقلیتوں کومطمئن کریں

    جس کی ایک مثال یہ مقدمہ ہے جس میں مسلم لڑکے کے والدین، قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، مسلم لڑکا اور ہندو لڑکی نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور دونوں فی الحال کہاں ہیں کسی کو نہیں معلوم لیکن لڑکی کے والد کی فریاد پر مقامی پولس نے دو خواتین سمیت دس لوگوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

    ایڈوکیٹ تیواری نے کہا کہ گرفتار شدگان شمشاد احمد، رفیق اسماعیل، جنید شاکر علی،محمد عقیل منصوری، اسرائیل ابراہیم، معین الدین ابراہیم، میکائیل ابراہیم، جنت الا براہیم، افسری بانو اسرائیل عثمان بقرعیدی اور چان بی بی کے خلاف قائم مقدمہ غیر آئینی بنیادوں پر ٹکا ہوا ہے جسے ختم کردینا چاہئے۔

    یہ بھی پڑھیں  کویڈ ۔19 کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر میرٹھ منڈل کی ہاپوڑ میں مٹنگ کا انعقاد

    اسی درمیان وکلاء عارف علی، مجاہد احمد اور فرقان احمد نے جیل میں بند تینوں خواتین کی عبوری ضمانت پر رہائی کی عرضداشت بھی داخل کی جس پر 10 فروری عدالت سماعت کریگی۔

    یہ بھی پڑھیں  چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے تاکہ بچے اسکول سے اپنی رفاقت کا احساس کرسکیں: نائب وزیر اعلی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you