رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات


    دہلی عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے

    اسی سلسلے میں حج 2021کو بہتر طریقے سے آرگنائز کر نے اور حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کر نے کی غرض سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رُکن اور دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے سابق کو رڈینیٹرمحمد عرفان احمد نے آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایکزیکٹیو آفیسر جاوید عالم خان سے خصوصی ملاقات کی اور حج امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    بتادیں کہ جاوید عالم خان نے حال ہی میں یہ چارج سنبھالا ہے اور وہ دوسرے مستقل ای او دہلی حج کمیٹی مقرر کئے گئے ہیں۔محمد عرفان احمد نے آج ان کا پھولوں کا گلدستہ اور شال اوڑھاکر استقبال کیااور مبارکباد پیش کی۔

    یہ بھی پڑھیں  یونیو رسٹیوں کے طلباء پر ہوئے حملوں کی جوڈیشل جانچ کا ملی تنظیموں نے کیامطالبہ

    اس دوران جاوید عالم خان اورمحمد عرفان احمد نے حج امورسے متعلق بات چیت کے اندر اس بات پر اتفاق کیا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی اور حج کمیٹی آف انڈیا دونوں مل کر ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ دہلی بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حاجیوں کو مکمل طریقے سے سہولیات فراہم کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے جائزہ میٹنگ منعقد کی تھی،جس میں حج کمیٹی آف انڈیاودیگر متعلقہ تمام محکموں اور وزارت کے افسران نے شر کت کی تھی،ساتھ ہی ویڈیو کا نفرنس کے ذریعہ سعودی عرب سے متعلق وزارت کے کو نسلر (آزادانہ چارج) جدہ اورریاض میں سعودی عرب کے سفیر برائے ہندوستان ڈاکٹر اوصاف سمیت دیگر وزارت کے افسران شریک ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کے ووٹ کے لئے ہو رہے ہیں شاہین باغ جیسے مظاہرے : کپل شرما

    جا وید خان کے استقبالیہ تقریب میں حج کمیٹی آف انڈیاکے لائزینگ آفیسر سلطان عالم، حج کمیٹی دہلی کے ڈپٹی ای او محسن علی، الہند پلگرمس ہیلپینگ ہینڈ سوسائٹی کے چیئرمین حاجی محمد نواب الدین بھی بطور خاص موجودتھے۔!!

    یہ بھی پڑھیں  گاندھی جی سے جڑی کسی ایک جگہ کا سفر ضرور کریں

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں، میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا : سوگت رائے

    نئی دہلی : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ...

    کورونا کے بچاؤ کے لیے ہاتھ جوڑ کر التجا نہیں ماننے پر سختی : منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج پتپڑ گنج میں مسک کی تقسیم اور معاشرتی فاصلے...

    دفتر اور عملہ کی کمی کی وجہ سے ، کمیشن کے صدر کبھی کبھی کانفرنس روم میں آکر بیٹھ جاتے ہیں: آتشی

    نئی دہلی : سینئر رہنما اور عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت...

    کانگریس کی ‘خاموشی’ اور ‘گپکاراعلامیہ’ خاندانی اور تباہ کن سیاست کے لئے ‘اعلان مرگ’ ثابت ہوگا : مختار عباس نقوی

    کپوارہ: بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس کی 'خاموشی'...

    امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    دہلی وقف بورڈ کے آفس میں ممبران اور بورڈ عملہ نے کیا شاندار استقبال،دہلی کی عوام اور وزیر اعلی...

    دہلی میں آئی سی یو بیڈ کی تھوڑی کمی ہے ، ہم ہر اسپتال کو جنگی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور آئی...

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ڈی ڈی یو کا دورہ کیا اور وہاں کوویڈ کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you