رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    نئے سال کا آغاز غریبوں کی مدد سے کریں : خوشبو زیب

    دہلی:غریبوں کی مدد کرنا ہمارے اخلاقی فرائض میں شامل ہونا چاہیے۔ہمیں کسی نہ کسی صورت میں انھیں وقتاًفوقتاً تعاون کرتے رہنا چاہئے۔ نئے سال پر ہم لوگ مختلف لغویات میں بے جا صرف کرتے ہیں جبکہ نئے سال کا آغاز ہم غریبوں کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔یہ باتیںعلمت یٰسین چیریٹیبل ٹرسٹ کی صدر اور چیف ٹرسٹی محترمہ خوشبو زیب نے تغلق آباد ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں کے پاس جھگیوں میں کمبل تقسیم کرنے کے ایک پروگرام کے دوران کہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم سب اپنے لیے تو کام کرتے ہی ہیں ہمیں تھوڑا وقت دوسروں کے لیے بھی نکالنا چاہئے۔آج ہم نے اس جگہ کمبل تقسیم کر کے نئے سال کا آغاز کیا ہے۔تغلق آباد ریلوے اسٹیشن کے اس علاقے میں ابھی تک کسی این جی او یا سماجی تنظیم کا گذر نہیں تھا اور یہاں کے رہنے والوں میں بڑی آس اور امید جگی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  سوچی کا روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوج کے مظالم کا دفاع

    اس پروگرام میںمعروف سماجی تنظیم چراغ فائونڈیشن کی چیرمین محترمہ سکینہ پروین اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسرچ اسکالر محترمہ حنا کوثر نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔محترمہ سکینہ پروین نے کہا کہ وہ اس طرح کے کاموں کو اپنے فائونڈیشن کے تحت برسوں سے انجام دیتی آرہی ہیں اور اس طرح کے کاموں میں لوگوں کو فلاحی اداروں اور تنظیموں کوتعاون دینا چاہئے۔ واضح ہو کہ اس پروگرام کے تحت وہاں مقیم تقریباً 30 گھروں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ علمت یٰسین چیریٹیبل ٹرسٹ اپنے آغاز سے ہی اس طرح کے فلاحی کاموں کو انجام دیتی رہی ہے ۔ اس سے قبل ایک غریب لڑکی کی شادی کا خرچ اور کینسر سے متاثرہ شخص کی مدد بھی کی جاچکی ہے۔اس پروگرام میںجناب شاداب احمد، سید کوثر حسین، احسان احمد خاں اور جناب خالد رضا خاں کا تعاون بھی شامل رہا۔

    یہ بھی پڑھیں  اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کی تقریب ، نمایاںکام انجام دینے والوں کو ڈاکٹر کلام اسمرتی ایکسی لینس ایوارڈ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جامعہ سے اٹھنے والی آواز پوری دنیا کی آواز بن جائے گی : مسلم لیگ

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you