رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہشت گردانہ دھمکیوں کے باوجود امتحانات کی تیاری کے لئے اسکول پہنچ رہے ہیں طالب علم

    سرینگر:وادی کشمیر میں تیزی سے حالات معمول پر آرہے ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور دہشت گردوں کی دھمکیوں کے باوجود امتحانات کی تیاری کے لئے طالب علم اب اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں۔ طلبائ-طالبات ریاستی انتظامیہ کے وادی کشمیر کے ہر ضلع ہیڈکوارٹر میں قائم کئے گئے انٹرنیٹ کیفے کا بھی بلا معاوضہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ کیفے طالب علموں کو ان امتحانات میں کافی مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

    اسی درمیان بورڈ نے کشمیر ڈویژن اور جموں ڈویژن کے ونٹر زون والے علاقوں کی آٹھویں، نویں کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بھی پہلے سے ہی جاری کر دی ہے۔ وہیں دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات اس ماہ کے آخر میں کروائے جائیںگے۔ اسی کے ساتھ ہی امتحانات کے لئے بنائے جا رہے مراکز میں بھی اندر اورباہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سب کے درمیان وادی کشمیر کے کسی بھی علاقے میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ صرف حساس علاقوں میں اضافی سیکورٹی اہلکاروںکو تعینات کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی لاکھ کوششوںکے باوجود سیب وادی سے باہر کی ریاستوں میں پہنچایا جا رہا ہے اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں سیب کی منڈیاں بھی لگی ہوئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  پہلی بار ’پٹودی پیلیس‘میں ہو گا ایک شو لانچ

    پیر کے روز بھی وادی کشمیر میں امن قائم ہے۔ تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور اب یہاں طالب علموں کو بھی آتے جاتے دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں کے نوجوان دہشت گردی کو درکنار کر اب کھیل کی طرف اپنی توجہ لگا رہے ہیں تاکہ صحت مند رہ کر اپنی ریاست کا نام کھیلوں میں نام روشن کرسکیں۔ صبح شام دکانیں کھل رہی ہیں اور لوگ بھی اپنی روزمرہ کی ضرورت کا سامان لینے کے لئے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ دفاتر میں حاضری معمول سے اوپر ہے۔ ریہڑی-پٹری اور کھلے میں زمین پر اشیاء فروخت کرنے والوں بھی بازار وں میں خاصی تعداد میں نظر آ رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہمارا نیا سال تب آئے گا جب ریاست میں ہماری حکومت آئے گی: اکھلیش

    سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت اب تقریباً دوگنی ہو چکی ہے۔ سیاح بھی اب وادی کا رخ کر رہے ہیں۔ سیب منڈیاں بھی لگی ہوئی ہیں اور سیب ٹرکوں میں بھر کر دوسری ریاستوں اور جموں میں پہنچائی جا رہی ہیں۔ لینڈ لائن فون اور موبائل پوسٹ پیڈ سروس وادی میں آسانی سے کام کر رہی ہے جبکہ پری پیڈ اب بند ہے۔ پورے جموں کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس فی الحال بند ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  مودی سرکار کے خلاف مورچہ بند ہونے کی ضرورت : سونیا

    وادی کشمیر کے عوام کو کہیں بھی جانے کی آزادی ہے۔ وادی میں گزشتہ دنوں ہوئی دہشت گردانہ وارداتوں کو دیکھتے ہوئے تمام حساس علاقوں میں اضافی حفاظتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے اور باقی علاقوں میں جوانوں کی مستعدی بڑھا دی گئی ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  پہلی بار ’پٹودی پیلیس‘میں ہو گا ایک شو لانچ

    Latest news

    پاکستانی چینی بھائی، بھائی دونوں بھائی’ہندو اور مسلمان‘پر کر رہے مظالم : محمد عرفان احمد

    نئی دہلی : بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدرعرفان احمد نے چین میں ہورہے ’مسلمانوں‘ اور...

    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان

    ہاٹپیپلیا : مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ضلع دیواس کے تحت آنے والے...

    ایم سی ڈی کے اندر بی جے پی قائدین کو ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی کی اجازت نہیں دیں گے: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے کونسلر منوج کمار تیاگی ، جو دہلی کے تین ایم سی ڈی...

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہوگا ’ آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس‘ کا انعقاد

    نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن...

    سال2020 کے آخر تک دنیا میں تقریبا 97 لاکھ بچے مستقل طور پر اسکول چھوڑ سکتے ہیں

    لندن : کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی غربت اور بجٹ میں کمی کی وجہ سے...

    جلگاؤں سیمی مقدمہ ، اورنگ آباد ہائی کورٹ نے دو نوں ملزمین کو کیا باعزت بری

    جلگاؤں سیشن عدالت نے ملزمین کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی ، گلزار اعظمی ممبئی : ممنوع تنظیم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you