رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہم اپنی حکمت عملی اور مہارت کا صحیح مظاہرہ نہیں کر سکے: روہت

    نئی دہلی : بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی -20 میں سات وکٹ سے ملی زبر دست شکست سے مایوس ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اپنی حکمت عملی اور مہارت کا صحیح مظاہرہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کے 60 رنوں کی ناقابل شکست اننگ کی بدولت بھارت کی طرف سے دیئے گئے 149 رنوں کے ہدف کو 19.3 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی بھارت کے خلاف یہ 9 میچوں میں پہلی جیت تھی۔میچ کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں روہت نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم نے انہیں ہلکے میں لیا تھا۔ جب ہم میدان پر اترتے ہیں تو ریکارڈ پر غور نہیں کرتے۔

    یہ بھی پڑھیں  شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    ہم نے اسے ایک نئے میچ کی طرح دیکھتے ہیں اور اس جیتنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی حکمت عملی اور مہارت کے ذریعہ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو ہم اس میچ میں نہیں کر پائے۔روہت نے کہاکہ جب ہم کھیلتے ہیں تو مخالف ٹیم کو نہیں دیکھتے۔ہم اپنے کام ہی پر فوکس کرتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ ہمارے لئے یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہم کس ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ہم صرف ان کی بالنگ اور بیٹنگ لائن اپ پر غور کرتے ہیں لیکن مخالف ٹیم پر بہت زیادہ توجہ دینا اچھا نہیں ہوتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے پر مودی حکومت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی : شاہ

    روہت نے پنت کے ذریعہ کئے گئے غلط ریویو پر کہا کہ جب آپ صحیح پوزیشن میں نہیں ہوتے ہیں تو آپ کو اپنے بالر اور وکٹ کیپر پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے پنت کو لے کر کہا کہ وہ ابھی نوجوان ہے اور اس کے صرف 10-12 میچ کا ہی تجربہ ہے، اس لئے اسے چیزیں سمجھنے میں وقت لگے گا۔روہت نے بنگلہ دیشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ نہیں چھننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ہمیں شروع سے دباؤ میں رکھا۔ روہت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیریز میں نئے اور کم تجربہ والے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ انہیں ان غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ سات نومبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  ممبر اسمبلی سنجے گپتا نے کہا مسلمانوں سے محبت ہے تو پاکستان چلے جاؤ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    Latest news

    مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    سھارنپور : ایک اھم میٹنگ 29ستمبر شام 5بجے ضلع مجسٹریٹ سھارنپورجناب اکھلیش سنگھ نے بلائ جس میں ضلع کے...

    محکمۂ فلاح وبہبود کو ملی بڑی کامیابی ، 6 بچہ مزدوروں کو پولس نے کیا رہا

    ہاپوڑ (سید اکرام) محکمۂ فلاح و بہبود برائے اطفال نے مہم چلا کر چند بچہ مزدور کو رہائی دلائی...

    سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھر مجرم کون؟

    صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے بابری مسجد ملزمین کے تعلق سے دیے گئے فیصلہ پر...

    بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس بی آئی کی اسپیشل عدالت نے 28سال پرانے بابری مسجد مسماری...

    یوپی میں امن وامان بہت خراب ہورہا ہے ، ہاترس میں تین اگست سے تین عصمت دری کے واقعات ہوچکے ہیں : سوربھ بھاردواج

    نئی دہلی : اترپردیش میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، برہمن اور دلت سماج کے خلاف تیزی...

    بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد عصمت دری کی شکار ہونے والی لڑکی سے اے ایم یو جے این میڈیکل کالج ملنے پہنچے

    علیگڑھ : علی گڑھ میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد ہاتھراس کے تھانہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you