رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پرالی جلانے پر سپریم کورٹ سخت ناراض،کہا: اس ملک میں لوگ صرف نوٹنکی میں دلچسپی رکھتے ہیں

    نئی دہلی : دہلی میں آلودگی پر سپریم کورٹ نے پیر کو تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہر سال دہلی جام ہو جاتی ہے اور ہم کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔ لوگوں کو جینے کا حق ہے، ایک پرالی جلاتا ہے اور دوسرے کے جینے کے حق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مرکز اور دہلی حکومت ایک دوسرے پرالزام لگارہے ہیں، اب مرکز کرے یا پھر دہلی حکومت ہمیں اس سے مطلب نہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ کیا بچے، کیا بوڑھے اور کیا ہی نوجوان سب بیمار ہو رہے ہیں۔ آخر کسان پرالی کیوں جلاتے ہیں؟ جرمانہ بھی طے کیا گیا ہے تو پھر کس طرح پرالی جلائی جا رہی ہے؟ حکومتیں کیا کر رہی ہیں؟
    ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ہم قیمتی زندگی کھوتے جا رہے ہیں۔ ہم ہمیشہ حکم جاری کرتے ہیں، ایسے ماحول میں کوئی کس طرح گزر بسرکرے گا۔ ہمیں اس معاملے پر طویل وقت تک چلنے والے اقدامات اپنانے ہوں گے۔ پنجاب ہریانہ وغیرہ میں پرالی جلانے کی وجہ کیا ہیں؟ اگر پرالی جلانے پر روک ہے تو دونوں حکومتیں (مرکز اور ریاستی حکومت) بھی ذمہ دار ہیں۔ گرام پنچایت، سرپنچ کیا کر رہے ہیں؟ ہمیں جاننا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ میں کون پرالی جلا رہے ہیں؟ ہم ایسے ہی بیٹھے نہیں رہ سکتے۔ ہمیں سخت قدم اٹھانے ہوں گے، گرام سرپنچوں کو جانکاری ہو گی۔
    اس کے علاوہ کورٹ نے کہا کہ پرالی جلانے سے روکنا ہو گا۔ آگے کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو ہم انتظامیہ پر نیچے سے اوپر تک شکنجہ کسیں گے۔ لوگ مر رہے ہیں، مہذب ملک میں ایسا نہیں ہو سکتا۔ اس ملک میں دکھ کی بات ہے، لوگ صرف نوٹنکی میں دلچسپی رکھتے ہیں، ایسا ہر سال ہو رہا ہے۔
    سپریم کورٹ نے کہا کہ آدھے گھنٹے میں کوئی ماہر کورٹ آ سکتا ہے؟ جن سے ہم تجویز مانگ سکیں۔ ہم مصنوعی بارش وغیرہ کے بارے میں جانکاری مانگیں گے،لوگ روزانہ مر رہے ہیں، مرتے رہیں گے، کسی مہذب ملک میں ایسا نہیں ہوتا۔
    عدالت نے کہا کہ اس کے لئے ریاستی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ لوگوں کو اس طرح مرنے کے لئے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ یہ حیران کر دینے والا ہے۔ آپ لوگوں نے سب چیزوں کا مذاق بنا دیا، پرالی جلانا روکنا ہوگا۔ریاستی حکومتوں کو انتخابات میں زیادہ دلچسپی ہے۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ نے وزارت سے بھی ایک افسر کو بلانے کو کہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  راگھو چڈھا نے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی تقسیم کا لیا جائزہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you