رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بہار میں صنعتوں کو فروغ دینے کے کوشاں ہیں سید شاہنواز حسین

    مرکزی وزیروں ،صنعت کاروں اور سرمایہ داروں سے کررہے ہیں ملاقاتیں ،بجلی کے میٹر بنانے اور اتھنول انڈسٹری کے قیام کے لئے دہلی کا دورہ

    خورشید ربانی

    نئی دہلی (ہند نیوز بیورو ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان اور بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین ان دنوں دہلی کے دور ے پر ہیںاور بہار میں صنعت کو فروغ دینے کے لئے صنعت کاروںاور مختلف وزارتوں کے چیف سیکریٹریوں سے ملاقاتےں کر رہے ہیںاسی سلسلے میں سید شاہنواز حسین نے مرکزی وزیر برائے قومی شاہ راہ و روڈ ٹرانسپورٹ ،نتن گڈ گری سے ملاقات کی اور اتھنول صنعت کے بارے میں ان سے گفتگو کی ۔اس دوران نتن گڈگری نے کہا کہ موٹر گاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ اتھینول کا استعمال بڑھانے اور اتھینول کی صنعت کو فروغ دینے کے ان کی وزارت کام کررہی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی حقیقی تاریخ لکھی جائے: امت شاہ

    مسٹر گڈ گری نے سید شاہنواز حسین کو ےقین دلاتے ہوئے کہا کہ بہار میں اتھنول کی صنعت کے زیادہ سے زیادہ کارخانے قائم ہوں،اس کے لئے جو تعاون درکار ہوگا وہ دینے کو تےار ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے مرکزی وزیر برائے برقیات ،جدید کاری اور توانائی ،آرکے سنگھ سے بھی ملاقات کی اور بہار میں الیکٹرک میٹر و ٹرانسفارمر بنانے کے لئے صنعتی اداروں کے قیام کے سلسلے میں بھی بات چیت کی ۔سید شاہنواز حسین کے مطابق مرکزی وزیر آرکے سنگھ کے ساتھ ان کی ملاقات کئی معنوں میں بہت اہم رہی ۔اس دوران دونوں وزیروں میں بہار کی ترقی طویل تبادلہ خیال کیا گےا ۔مرکزی وزیر نے ےقین دلایا کہ بہار میں ہر طرح کی انڈسٹریز کے قیام اور ڈیولپمنٹ میں ان کا بھر پور تعاون رہے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  اردواکادمی ،دہلی کے زیراہتمام جواںعمر وبزرگ قلم کاروں کا ادبی اجتماع نئے پرانے چراغ کاچوتھاروز
    یہ بھی پڑھیں  کیپٹن نے کارڈ دیکھتے ہی نوکری دینے کو کہا تھا، آج پنجاب کے نوجوان اپنے گھر کے ارد گرد گھوم رہے ہیں: اروند کیجریوال

    سید شاہنواز حسین نے آج اتھنول کے تعلق سے مرکزی پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ پوری سے بھی ملاقات کی اور ان کے سامنے بہار میں اتھنول انڈسٹری کے بارے میں تفصیل سے اپنا موقف پیش کیا۔شاہنواز کے مطابق مسٹر پوری نے بہار کے مطالبات پر اپنا مثبت غور و فکر کا ےقین دلایا۔علاوہ ازیں بہار کے وزیر برائے صنعت سید شاہنواز حسین مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر سے بھی ملے۔دونوں لیڈران کے درمیان تقریباًآدھے گھنٹے کی باتچیت میں ملکی و ریاستی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی ۔

    واضح رہے کہ مسٹر شاہنواز بہار حکومت وزیر صنعت بنائے جانے کے بعد سے لگاتار بہار میں صنعت کاری کو فروغ دینے اور اس شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں وہ بہار میں بڑے سرمایہ کار لانے کے لئے کوشاں ہیں اسی سلسلے میں ملک کے بڑے اور اہم سرمایہ کاروں ،صنعت سے جڑے تاجروں اور مرکزی وزیروں سے رابطہ کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہائی کورٹ پہنچا ہنی ٹریپ کیس ، تحقیقات میں رکاوٹ کا خدشہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اردواکادمی ،دہلی کے زیراہتمام جواںعمر وبزرگ قلم کاروں کا ادبی اجتماع نئے پرانے چراغ کاچوتھاروز

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you