رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار اعظمی

    نئی دہلی : 94  سالہ ضعیف المعر شخص کو آج سپریم کورٹ آف انڈیا نے عبوری راحت دیتے ہوئے ان کی پیرول میں جولائی تک توسیع کردی، سپریم کورٹ کی جانب سے ملی اس راحت سے عرض گذار ڈاکٹر حبیب احمد خان 27 سالُ بعد گھر پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں گے، پچھلے 27 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب وہ رمضان المبارک کے مبارک ایام جیل کی بجائے اپنے گھر پر گذار رہے ہیں اور یہ سب جمعتہ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی دلچسپی کے سبب ہی ممکن ہو پایا ہے۔

    مولانا رابع حسنی ندوی صدرمسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی مولانا ارشد مدنی سے ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کے لئے کوشش کرنے کی درخواست کی تھی۔سپریم کورٹ آف انڈیا نے عرض گذار ڈاکٹر حبیب کی پیرول میں جولائی تک توسیع کردی ہے جس کی وجہ سے اب انہیں جئے پور جیل نہیں جانا پڑیگاورنہ منگل تک انہیں جئے پور جیل میں خود سپردگی کرنا پڑتا۔اس ضمن میں جمعتہ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ ڈاکٹر حبیب کی مستقل پیرول پر رہائی کی عرضداشت پر سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل کی گئی تھی جس پر آج دو رکنی بینچ کے جسٹس اندرابنرجی اور جسٹس کرشنا مراری کے روبرو سماعت عمل میں آئی۔

    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت کو بچوں کی زندگیوں کی بجائے سنگاپور اور بیرون ملک میں اپنی امیج تصویر بنانے کی تشویش : منیش سسودیا

    دوران سماعت سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ دوے اورایڈوکیٹ مجاہد احمد نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار گھر پر زیر علاج ہے اور اس کی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ جئے پور جیل جاکر خود سپردگی کر ے لہذا عدالت کو اسے انسانی بنیادوں پر راحت دینا چاہئے اور اس کی پیرول میں توسیع کردینی چاہئے۔سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ دوے نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے ڈاکٹر حیب کی چھ ہفتوں کی پیرول منظور کی تھی جو آنے والے منگل کو ختم ہورہی ہے لیکن عرض گذار ڈاکٹر حبیب جن کی عمر 94 سال ہے اور وہ چلنے پھرنے، دیکھنے سے معذور ہیں دوبارہ واپس جیل جانے کی حالت میں نہیں ہیں اور اگر انہیں جیل میں دوبارہ بھیجا گیا تو انہیں شدید پریشانی ہوگی اور ان کی جان کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  اسپتالوں میں کوویڈ بستروں کی تعداد کم کرنے کے باوجود، بڑی تعداد میں بستر ابھی بھی دستیاب ہیں: ستیندر جین
    یہ بھی پڑھیں  ایم سی ڈی ضمنی انتخابات: دہلی کے عوام نے بی جے پی کی طرح کانگریس کو بھی مکمل طور پر مسترد کردیا

    سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ دے نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار ابھی جیل واپس جانے کی حالت میں بالکل بھی نہیں ہے، جیل حکام نے خود اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عرض گذار کو مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے لہذا عرض گذار کو مستقل پیرول پر رہا کیا جائے۔ حالانکہ عدالت نے عرض گذار ڈاکٹر حبیب کو مستقل پیرول پر رہا نہیں کیا لیکن ایک بار پھر اسے عبوری راحت دیتے ہوئے جولائی تک جیل سے باہر گھر پر رہنے کی اجازت دے دی۔

    سکریٹری قانونی امدادکمیٹی گلزار اعظمی نے کہا کہ ماضی میں تین مرتبہ ڈاکٹر حبیب کو 21 دنوں کے لیئے پیرول پر رہا کرایا گیا تھا لیکن ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی گئی تاکہ انہیں مستقل پیرول پر رہا کرایا جاسکے کیونکہ واقعی میں ڈاکٹر حبیب کی حالت ا ب جیل میں رہنے لائق نہیں ہے، چلنے پھرنے سے معذور ہوچکے ہیں، بینائی بھی کمزور ہوچکی ہے اور بھی دیگر بیماریاں لاحق ہیں جن کا ان کے اہل خانہ علاج کررہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  آسام شہریت معاملہ،متنازعہ سرکلرکو لیکر اسٹیٹ کوآرڈینیٹر کے خلاف نوٹس جاری

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہریانہ حکومت نے دہلی کی پانی کی فراہمی میں ایک بار پھر کمی کردی ہے ، جس کی وجہ سے دہلی میں پانی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے: راگھو چڈھا

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you