رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مدارس اسلامیہ میں تاریخی دور کا آغاز:جمعیۃ اوپن اسکول کے زیر نگرانی مدارس کے طلبہ عصری تعلیم حاصل کریں گے

    جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں منعقد پر وگرام میں مولانا محمود مدنی نے بنیادی عصر ی تعلیم کو سماج کی بہتر خدمت کے لیے ضروری بتایا،کہا کہ مدار س میں سرکاری مداخلت منظور نہیں، عصری تعلیم کے لیے ہم نے اپنی راہ منتخب کی ہے۔ ماہرین تعلیم نے مدارس اسلامیہ کے پہل کی ستائش کی۔

    نئی دہلی : مدارس اسلامیہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہو نے جارہے، اب مدارس کے طلبہ، سکینڈری سطح کی عصری تعلیم سے آراستہ ہوں گے۔ اس کے لیے جمعیۃ علماء ہند نے اکابر علمائے دین اور مدارس کے ذمہ داروں کی ہم آہنگی سے ’جمعیۃ اوپن اسکول‘ قائم کیا ہے جواین آئی او ایس کے تحت طلبہ کو دسویں کی تعلیم اور امتحان دلائے گا۔

    اس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پچاس ہزار طلبہ کو دسویں پاس کرنے کا پروجیکٹ ہے۔اس سلسلے میں آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں ایک تعارفی و تربیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مغربی یوپی اور دہلی کے ایک سو مدارس کے ذمہ داران،مہتمم حضرات اور مدرسہ کوآرڈینیٹر شریک ہوئے۔پروگرام میں اس تحریک کے روح رواں وڈائریکٹر مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ کئی ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما درگیش پاٹھک اور ایم ایل اے بگگا نے پارٹی میں شامل ہونے کیلئے ٹوپی اور پٹکا پہنا کر تمام لوگوں کا خیرمقدم کیا

    اس تاریخی موقع پر مولانا محمود مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے اکابر نے سرکاری مدرسہ بورڈ کی مخالفت کی تھی، وقت نے یہ ثابت کردیا کہ انھوں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا،

    وہ حرف بحرف ثابت درست ہو رہے ہیں۔مولانا مدنی نے اس سلسلے میں آسام سرکار کے حالیہ رویہ کو بطور مثال پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں دینی مدار س میں سرکاری مداخلت منظور نہیں ہے، ہم نے آج عصری تعلیم کے لیے اپنی را ہ منتخب کی ہے،اس سے ہماری ضرورت بھی پوری ہورہی ہے اور مدار س کے معمولات میں ذرہ بھی مداخلت نہیں ہے۔آج کے بدلتے حالات میں ہمیں معلم کے ساتھ ایک اچھا مبلغ کی ضرورت ہے،

    یہ بھی پڑھیں  امریکہ ویزا سے متعلق دشواریوں کا ازالہ کرے : وزارت خارجہ

    ہرسال ہزاروں مسلم نوجوان مختلف اسلامی مراکزعلم سے فارغ ہو تے ہیں جہاں وہ روایتی اسلامی علوم میں گہرا شعور بھی حاصل کرتے ہیں تاہم وہ عصر حاضر کی سیکولر تعلیم سے نابلدی یا مرکزی دھارے میں شامل علوم سے ناواقفیت کی وجہ سے اپنے سماج میں کلیدی کردار ادا کرنے سے قاصر ہو تے ہیں۔ اس لیے یہ ہمارا ہدف ہے کہ جمعیۃ اوپن اسکول کے ذریعہ معیاری تعلیم فراہم کی جائے تاکہ طلبہ عصری علوم کے میدان میں بھی ترقی کرسکیں۔مولانا مدنی نے مدارس کے ذمہ دا روں کو متوجہ کیا کہ آپ لوگوں نے اسے کرنے کو ٹھانا ہے تو امید ہے کہ اس کا رزلٹ بھی اچھا ہو گا،

    یہ بھی پڑھیں  نئے پرانے چراغ کافی مقبول اورمشہورہے:شہپررسول

    انھوں نے کہا مدارس میں کافی زمانے سے عصری تعلیم چل رہا ہے، بہت سارے مدارس میں پرائمری اسکول کا نظام ہے، جمعیۃ علماء ہند نے اس سلسلے میں ستر کی دہائی میں ایک تجویز منظور کی تھی کہ مدارس کے ساتھ عصری تعلیم کا ادارہ بھی چلایا جائے، اس پر عمل بھی ہوا اور کئی مدارس میں یہ نظام بخوبی چلایا جارہا ہے۔
    اس موقع پر این آئی او ایس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر شعیب رضا خاں نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند اور ارباب مدارس کے اس مشترکہ اقدام کو پاتھ بریکنگ قرار دیا اور کہا کہ این آئی اوایس اس تحریک میں ہر طرح کے تعاون دینے کو تیار ہے۔

    ان کے علاوہ مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پروفیسر اخترالواسع، جناب کمال فاروقی (یہ دونوں حضرات جمعیۃ اوپن اسکول کے مرکزی تعلیمی کونسل کے رکن بھی ہیں) جناب اکرام رضوی، جناب ایم اے خاں، جناب مجتبی فاروق، ایڈوکیٹ ایم آرشمشادنے خصوصی خطاب کیا۔جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری اور اس تحریک کی مرکزی شخصیت مولانا نیاز احمد فاروقی نے کلمات استقبالیہ پیش کیے او رکہا کہ اب تک ایک سو مدارس کو منتخب کیا ہے، جس میں دو ہزار طلبہ عصری تعلیم سے ا ستفادہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  امونیا کی سطح میں اضافے کی وجہ سے سونیا وہار اور بھاگیرتی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ متاثر ہوں گے ، عام پانی کی فراہمی کل صبح کی طرح ہوگی: راگھو چڈھا
    یہ بھی پڑھیں  تمل ناڈو میں کورونا کے ریکارڈ 4231 نئے معاملے ، مزید 65 لوگوں کی موت

    اسی کے تحت کل سے پونہ کے اعظم کیمپس میں ان مدارس کے کو آرڈینیٹر س اور مدرسہ ٹیچروں کے لیے ۰۲ روزہ تربیتی کیمپ شروع ہونے جارہا ہے۔پروجیکٹ انچار ج محسن علوی نے جمعیۃ اوپن اسکول کا تعارف اور عبدالماجد علوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ بزرگ عالم دین مولانا قاری شوکت علی مہتمم جامعہ اعزازالعلوم ویٹ کی دعاء پر پروگرام اختتام پذیر ہوا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you