رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے 8 اپریل تک رہے گا جاری

    نئی دہلی : پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے 8 اپریل تک جاری رہے گا اور عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا سرکاری ذرائع کے مطابق ، بجٹ اجلاس 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔

    اسی دن اقتصادی سروے آئے گا۔ پہلا حصہ 15 فروری تک چلے گا۔ اس کے بعد ، دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیاں گرانٹ کے مطالبات پر بات چیت کے بعد رپورٹ تیار کریں گی۔

    واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مان سون اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کارروائی باریوں چلی تھی۔ راجیہ سبھا کی کاروائی صبح نو سے ایک بجے تک اور لوک سبھا کی سہ پہر تین بجے سے سہ پہر سات بجے تک چلی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  کیرالہ میں کرونا وائرس کا دوسرا مریض ملا

    ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ، اسی نظام کو برقرار رکھنے یا نیا نظام بنانے کے بارے میں اعلی سطح پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

    پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے تمام ملازمین ، افسران ، سیکیورٹی اہلکار ، صحافی ، ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کا کووڈ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ تاہم ، ان سب کوٹیکہ لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دلیپ پانڈے نے تیمار پور اسمبلی سیٹ سے نامزدگی داخل کی

    لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے حال ہی میں دہرادون میں ایک پروگرام کے دوران اشارہ کیا تھا کہ بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کووڈ کے ٹیکہ کاری کے لئے تیار ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you