رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مرکزی حکومت نے دہلی میں تشدد کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی

    نئی دہلی: دہلی میں دو دن سے جاری تشدد کے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے منگل کے روزاعلی سطحی ہنگامی میٹنگ طلب کی اور حالات کا مکمل جائزہ لیا اور امن بحال کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔وزیر داخلہ امت شاہ نے آج نارتھ بلاک میں ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل اور وزیر اعلی اروند کیجریوال شامل ہوئے ۔ اس میں دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر سنگھ ودھوڑی، شمال مشرقی دہلی سے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، کانگریس لیڈر سبھاش چوپڑا، دہلی پولیس کمشنر انمول پٹنائک اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈر موجود تھے ۔

    مسٹر کیجریوال نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں اس میٹنگ کو اچھا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ دارالحکومت میں تشدد کا خاتمہ ہو۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں دہلی میں امن و امان بحال کرنے میں تعاون کریں۔واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ دو دن سے جاری تشدد میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل رتن لال سمیت سات افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔ شاہدرا کے ڈی سی پی امت شرما شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں اور وہ آئی پی ایکسٹینشن واقع میکس اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  کناٹ پیلس کے سینٹرل پارک میں رنگ ونورکی بارش
    یہ بھی پڑھیں  تیسری سہ ماہی میں شرح نمو کم ہوکر 4.7 فیصد پر

    ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔تشدد میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں اور املاک کو بھی نقصان پہنچایاگیاہے ۔فسادیوں سے نمٹنے کے لئے کیافوج کو بلانے کی درخواست کی گئی ہے ،مسٹر کیجریوال نے کہاکہ اگر اس کی ضرورت پڑے گی تو اس پر ضرور غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فی الحال پولیس کارروائی کررہی ہے ۔مسٹر شاہ کے ساتھ میٹنگ میں یہ یقین دہائی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں متاثرہ علاقوں میں پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔اس سے پہلے مسٹر کیجریوال نے شمال مشرقی دہلی اور دیگر متاثرہ علاقوں کے ارکان اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔میٹنگ کے بعد انہوں نے پولیس فورس مناسب تعداد میں نہ ہونے اور تشدد پھیلانے کے لئے سرحدی ریاستوں سے فسادیوں کے آنے کی بات کہی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے پر این پی آر ، این آرسی اورسی اے اے کونافذ نہیں کرے گی: سبھاش چوپڑا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بینک یونین نے کی بینکوں کوضم کرنے کی مخالفت

    Latest news

    دہلی میں 5-ٹی پلان کو عمل میں لاکر جیتیں گے کورونا سے جنگ : اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کورونا کو شکست دینے...

    میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیة علماء ہند سپریم کورٹ میں

    نئی دہلی:ملک کے بے لگام ٹی وی چینلوں پر قانونی لگام لگانے کی پہل جمعیةعلماءہند نے کردی گزشتہ روز...

    مرکزی حکومت نے 27 ہزار پی پی ای کٹس مختص کیں: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی میں کسی کو بھوکا سونے نہیں...

    کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹ رہاہے : مولانا ارشد مدنی

    دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر...

    سات نئے کورونا کے مثبت معاملے ملنے سے مچا ہڑکمپ

    لکھنؤ:راجدھانی میں کورونا مثبت پائے گئے مریضوں کی تعداد میں کوئی بھی کمی نہیں آرہی ہے۔سات نئے معاملے سامنے...

    معـــاشرتی ، مــذہبی اور عــــلاقائی اختــلاف سے بالاتر ہوکر ہی کـــوویڈ 19 سےجیتی جاسکتی ہے جنـــــــگ : پروفیســــر احــــرار حســـــین

    نئی دہلی : سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نےکہاکہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you