رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کمیونسٹ حکومت نے ہٹلر اوراسٹالن کو بھی مات دے دی ہے: سیدشاہنوازحسین

    نئی دہلی : بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے چین کے سنکیانگ خطہ میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف سخت ردعمل کااظہارکیاہے۔

    انہو ںنے کہاہے کہ بعض آزادخبررساں ایجنسیوں اورحقوق انسانی سے وابستہ افراد نے حقائق پر مبنی جو رپورٹ پیش کی ہے وہ دل کودہلادینے والی ہے، کمیونسٹ حکومت کے بڑھتے مظالم ناقابل برداشت ہٰیں۔

    سیدشاہنوازحسین نے کہاہے چین کے سنکیانک خطہ میں اویغور مسلمانوں کی جس طرح نسل کشی کی جارہی ہے وہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے جس نے ہٹلراوراسٹالن کوبھی مات دے دی ہے ،اس لیے ہندوستان سمیت دنیابھر کو اس کے خلاف آوازبلندکرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہاہے کہ بعض رپورٹوں کے مطابق چین کی حکومت نے ایسے ایسے حراستی کیمپ جنہیں وہ ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپ کہتی ہے، بنارکھے ہیں جہاں 30لاکھ اویغورمسلمانوں کو قیدکرکے انہیں طرح طرح کی اذیتیں دی جارہی ہیں۔گمراہ کن بات یہ ہے کہ چین ان حراستی کیمپوں کو تعلیمی کیمپ سے بھی تعبیرکرتاہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت نے تامل زبان کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے اکیڈمی قائم کی: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا

    چین کے سنکیانگ خطہ میں اویغورمسلمانوں پر مظالم کی خبریں چھن چھن کرتوآہی رہی تھیں مگر تازہ رپورٹ انڈیاٹوڈے نے پیش کی ہے جس میں50سٹیلائٹ تصاویرکے تجزیے سے حراستی کیمپوں کی توسیع کاجائزہ لیاگیاہے ،یہ سبھی کیمپ ہندوستان کے لداخ سے کافی قریب ہیںجہاں مسلمانوں کو رکھاجاتاہے۔

    بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین نے چین کے مظالم پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ سنکیانگ کی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لئے چین کی کمیونسٹ حکومت مسلم خواتین کوچینی مردوںسے شادی کرنے پر بھی مجبورکررہی ہے

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی لیڈر وسیم باری کی ہلاکت میں لشکر طیبہ ملوث : وجے کمار

    بلکہ اس کے لیے حکومت نے وہاں مہم چلارکھی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مسلم خواتین اپنی عفت وعصمت بچانے میں ناکام رہی ہیں۔اسی کے ساتھ ان کیمپوں میں مسلمانوں کوکھانے پینے کی تکلیف کے ساتھ ساتھ عبادت میں بھی رکاوٹوں کاسامناہے۔

    یہ بھی پڑھیں  عراق : احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد کی ہلاکتوں پر عوام میں غم و غصہ

    سیدشاہنوازحسین نے کہاہے کہ چین میںمسلمانوں پر ہورہے مظالم اورزیادتی کے باوجودپاکستان چین کے تلوے چاٹ رہاہے،افسوس کہ اوآئی سی بھی خاموش ہے اورخودہندوستان میں مسلم تنظیموں اورعلماءکاکوئی ردعمل سامنے نہ آنے پر بھی دکھ کااظہارکیاہے۔انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چین کی ظالم کمیونسٹ حکومت کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آوازبلندکریں۔

    انہوں نے کہاہے کہ مسلمانوں کے لیے بھارت سے اچھادیش اورنریندرمودی سے اچھاوزیراعظم نہیں ہوسکتا۔اس کے باوجود ہندوستان میں کوئی معمولی ساواقعہ رونماہوتاہے توملک کے کونے کونے میں احتجاج کی آندھی چلنے لگتی ہے لیکن چین میں مسلمانوں کے خلاف اس قدرظلم وزیادتی پر لوگ خاموش ہیں یہ سمجھ سے بالاترہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  چٹ فنڈ معاملے میں راجیو کمار کو ملی پیشگی ضمانت

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you