رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مسجد نیلگوں مہرولی پر دہلی ہائی کورٹ نے دیا اسٹے آرڈر

    نئی دہلی : مہرولی میں واقع دہلی وقف بورڈ کے تحت آنے والی صدیوں پرانی تاریخی مسجد معاملہ میں دہلی وقف بورڈ کو بڑی کامیابی ملی ہے۔مہرولی میں جہاز محل کے سامنے واقع تاریخی مسجد پر دہلی ہائی کورٹ نے فوری سماعت کرتے ہوئے 3دسمبر کو اسٹے آرڈر جاری کردیااور اگلی تاریخ تک کسی بھی طرح مسجد سے چھیڑ چھاڑکرنے پر روک لگادی۔تفصیل کے مطابق 2 دسمبرکو وقف بورڈ کی جانب سے ایڈوکیٹ زیبا خیر،افضل شاہ،ایڈوکیٹ شائستہ صدیقی،ایڈوکیٹ احسن جمال اور بورڈ کے لیگل افسر محمد قسیم نے معززجج نوین چاؤلہ کی عدالت میں درخواست دی تھی اور عدالت کو تمام حالات سے آگاہ کرتے ہوئے جلد آرڈر کی درخواست کی جس کے بعد 3دسمبر کو عدالت نے معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اسٹے آرڈر جاری کردیا اورمحکمہ آثار قدیمہ کے علاوہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن،مہرولی تھانہ کے ایس ایچ او کو بھی آرڈر کی کاپی مہیا کرائی ۔ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کے بعد صدیوں پرانی تاریخی مسجد کی شہادت کا جو خطرہ منڈلارہاتھا فی الحال وہ ٹل گیا ہے

    جبکہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں پہلے سے ہی چل رہاہے ہے جس کے بعد اب پولیس بلڈر مافیاؤں کے ذریعہ کسی بھی طرح کی کارروائی کرنے پر مجبور ہوگی۔دراصل مسجد نیلگوں معاملہ پر قبضہ کی شروعات اس وقت ہو ئی جب وہاں مقامی بلڈروں نے غنڈوں کی مدد سے مسجد کی 3ہزار گز قیمتی زمین کو قبضانے کے لئے وقف بورڈ کے مقرر کردہ امام اور نمازیوں کو مارپیٹ کرکے بھگادیا تھا جس کی شکایت دہلی وقف بورڈ نے پولیس سے کی تھی ،اس کے بعد 2009میں بھی مسجد کے امام کے ساتھ مارپیٹ ہوئی مگر مقامی انتظامیہ نے بلڈروں کے دباؤ میں کوئی کارروائی نہیں کی ۔2016میں سشانک بھارگو نامی بلڈر نے عدالت اور دہلی وقف بورڈ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ساکیت کورٹ میں مسجد کی زمین پردوسرے قابض وکرم کے خلاف اپنی ملکیت کا کیس دائر کردیا جس میں وقف بورڈ کو پارٹی نہیں بنایا گیا ۔

    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃعلماء ہند نے غیر ملکی جماعت کا ڈاٹا جاری کرتے ہوئے فرقہ پرست میڈیا کو دکھایا آئینہ
    یہ بھی پڑھیں  امانت اللہ خان بلا مقابلہ دہلی وقف بورڈ کے ممبر منتخب

    جبکہ دہلی وقف بورڈ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ بھی کررکھا ہے کیونکہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا مہرولی میں 19تاریخی جائدادوں پر کچھ کام کرنا چاہ رہاتھا جس میں مسجد نیلگوں بھی لسٹ میں شامل تھی ۔اطلاع کے مطابق ASI نے وہاں پر کچھ کام شروع بھی کردیا تھا مگر بلڈر مافیانے اے ایس آئی کے افسران کو بھی کچھ دن پہلے دھمکا کر بھگا دیا۔ 26 نومبر کو مقامی لوگوں کے ذریعہ دہلی وقف بورڈ کو مسجد نیلگوں کی زمین پر بلڈر مافیا کے ذریعہ کسی طرح کی کارروائی کی خبر ملی جس کے بعد بورڈ نے فوری طور ایک ٹیم کو موقع کا معائنہ کرنے کے لئے بھیجا ۔ بلڈر کو جیسے ہی بھنک لگی اس نے اگلے دن ہی ٹین شیڈ کی دیوار سے پوری مسجد کو گھیر دیا اور اسے شہید کرنے کی تیاریاں کرنے لگے جس کے بعد 28 نومبر کو پھر ایک ٹیم دہلی وقف بورڈ کی موقع کا معائنہ کرنے کے لئے گئی اور دیر رات 11بجے تک خطرہ کو دیکھتے ہوئے موقع پر موجود رہے۔

    یہ بھی پڑھیں  پانی معافی اسکیم کی مدت میں توسیع،اب 31جنوری تک ملے گافائدہ

    معائنہ کے لئے گئی بورڈ کی ٹیم کو وہاں موجود غنڈوں نے دھمکیاں بھی دیں ۔ٹیم نے پوری رپورٹ بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے حوالے کرتے ہوئے مسجد کی شہادت کا اندیشہ ظاہر کیا۔معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان وقف بورڈ کے پورے عملہ اور سینکڑوں حامیوں اور بورڈ ممبران کے ساتھ مہرولی موقع پر پہونچے اور تھانہ کا گھیراؤ کرکے قابضین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاتاہم ایف آئی آر نہ کرنے پر امانت اللہ خان نے پولیس کمشنر امولیہ پٹنایک،اسپیشل پولیس کمشنر آر ایس کرشنائر،جوائنٹ پولیس کمشنر دویش چند شریواستو کو بھی حالات سے آگاہ کرایا

    اور وقف کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی،پولیس اعلی افسران نے معاملہ کو دیکھنے،غیر قانونی تعمیرات رکوانے اور کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور امانت اللہ خان و سینکڑوں لوگوں کے دباؤمیں مسجد کے سامنے سے ٹین شیڈ کو بھی ہٹادیا گیا تھا اور آگے کسی بھی طرح کارروائی نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر پولیس پر بھروسہ نہ کرتے ہوئے امانت اللہ خان نے بورڈ کے لیگل افسران کوہائی کورٹ جانے کی ہدایت دی جس کے بعد معزز عدالت نے بڑی راحت دیتے ہوئے دہلی وقف بورڈ کو مسجد پر اسٹے آرڈر دیدیا۔امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ فی الحال راحت مل گئی ہے تاہم قابضین کو پوری طرح سے بے دخل کرنے کے لئے اور مسجد کی حفاظت کے لئے وقف بورڈ آگے کی کارروائی جاری رکھے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  گڈی دیوی ایم سی ڈی میں بی جے پی کی بدانتظامیوں کو اجاگر کررہی ہیں ، ہمیں امید ہے کہ وہ مزید محنت کر عام آدمی پارٹی کو مضبوط کریں گی: درگیش پاٹھک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  گڈی دیوی ایم سی ڈی میں بی جے پی کی بدانتظامیوں کو اجاگر کررہی ہیں ، ہمیں امید ہے کہ وہ مزید محنت کر عام آدمی پارٹی کو مضبوط کریں گی: درگیش پاٹھک

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you