رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    احتجاج میں مقتولوں کے خاندان کو دہلی وقف بورڈ پانچ پانچ لاکھ روپئے دیگا

    بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش،اپنا فون نمبر جاری کرکے احتجاج کے دوران مقتولوں کی تفصیل مانگی ،احتجاج کے دن سے ہی متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں امانت اللہ،ہر جگہ جاکر زخمیوں کا علاج کرانے اور پولیس تھانوں سے معصوموں کو رہائی دلانے کاکام کرنے والے واحد ملی لیڈر

    نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون کو لیکر پورے ملک میں صدائے احتجاج بلند ہورہی ہے اور بلاتفریق مذہب وملت ہر طبقہ کے لوگ سڑکوں پر اتر کر اس کالے قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرارہے ہیں،احتجاج کی سب سے زیادہ بازگشت دہلی کی سڑکوں پر دیکھی جارہی ہے جبکہ کچھ جگہ عوامی احتجاج کو پولیس انتظامیہ کے ذریعہ طاقت کے بل پر کچلنے کی بھی کوشش ہوئی ہے اور اس کوشش میں ایک درجن سے زائد معصوم لوگ اپنی جانیں گنواچکے ہیںجب کہ سینکڑوں لوگ زخمی ہیں اور ہزاروں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ایسے میںدہلی میں زخمیوں کا ہر ممکن علاج کرانے اور بے گناہوں کو پولیس تحویل سے رہائی دلانے میں دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  مولانا محمود اسعد مدنی نےکی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت

    امانت اللہ خان نے آج ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی زیادتی میں جن لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیںان کے اہل خانہ کی مدد کا اعلان کیا ہے۔امانت اللہ خان کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس کے تشدد میں مارے گئے مقتولین کے خاندان کو دہلی وقف بورڈ کی جانب سے 5,پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے گا۔اس کا اعلان امانت اللہ خان نے اپنے فیس بک پیج پر کیا ہے اوراپنا نمبر جاری کرکے عوام سے مقتولین کی فہرست مانگی ہے۔ اوکھلا حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں پولیس کے ذریعہ طلبہ پر کئے گئے تشدد کے دن سے ہی متاثرین کو ہر ممکن مدد پہونچانے اور ان کی دادرسی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔امانت اللہ خان نے نہ صرف نیو فرینڈس کالونی اور کالکاجی تھانے پہونچ کر پولیس کے ذریعہ حراست میں لئے گئے36 طلبہ کو رہاکرایا بلکہ انھیں خود اپولواسپتال لیکر گئے اور علاج کرانے کے بعد سب کوصحیح سلامت گھر اور ہاسٹل پہونچایا۔تمام زخمیوں کے علاج کا بل خود سے ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں ہند و مسلم سیاست کرنے کی بی جے پی کی ہمت نہیں : اروند کجریوال
    یہ بھی پڑھیں  مولانا محمود اسعد مدنی نےکی وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت

    جامعہ میں ایل ایل ایم کے ایک طالب علم منہاج الدین کو جسکی پولیس تشدد میںبائیں آنکھ کی روشنی جاچکی ہے اسے دہلی وقف بورڈ میں مستقل ملازمت دی اور 5لاکھ روپیہ کی فوری مدد کی،اس کے علاوہ علاج میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ایسا نہیں ہے کہ امانت اللہ خان صرف اپنے حلقہ میں متاثرین کی مدد کر رہے ہیں بلکہ جب انھیں سیلم پور اور جعفرابادمیں پولیس تشدد کی اطلاع ملی تو وہ فورا وہاں بھی پہونچے اور ڈی سی پی سے ملکر بے گناہوں کو فورا رہاکرنے کادباؤبنایا اس کے علاوہ زخمیوں کا علاج کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی اور جن لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیاتھا ان کی قانونی مدد کے لئے کڑکڑ ڈوما کورٹ بھی گئے اور وکیلوں کا انتظام کیا ۔دریاگنج احتجاج کے دوران پولیس نے تقریبا 40لوگوں کو حراست میں لے لیا تھاجنھیں ڈی سی پی سے ملکر رات کو 4بجے سب کو رہا کرایا گیااس طرح امانت اللہ زمینی سطح پر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی بے گناہ پولیس اور قانون کی زیادتی کا شکار نہ ہو۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے پر مودی حکومت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی : شاہ

    امانت اللہ لگاتار اس کالے قانون کے خلاف جامعہ کے طلبہ کے ساتھ اپنا احتجاج بھی درج کرارہے ہیں اورجامعہ برادری کے ذریعہ کئے جارہے ہراحتجاج میںشرکت کر رہے ہیں۔اب امانت اللہ خان نے ایک اور جرائت مندانہ قدم بڑھاتے ہوئے قومی پیمانے پراحتجاج کے متاثرین کی مددکا اعلان کیا ہے اور جو لوگ پولیس زیادتی میں مارے گئے ہیںان کے اہل خانہ کو فی کس 5لاکھ روپئے دہلی وقف بورڈ کی جانب سے دینے کا اعلان کیا ہے۔اور اس طرح قومی پیمانے پرمتاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی ہے۔امانت اللہ خان نے اعلان کرتے ہوئے مقتولین کی صحیح فہرست مانگی ہے اور دو موبائل نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ9911999399,8588833454موبائل نمبروں پر ان سے رابطہ کرکے مقتولین کی تفصیل دے سکتے ہیں۔مختلف ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک کل ایک درجن سے زائدبے گناہ احتجاج کے دوران پولیس تشدد میں مارے جاچکے ہیں جن کی مدد کے لئے دہلی وقف بورڈ نے پہل کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے پر مودی حکومت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی : شاہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف جاری تشدد میں آج...

    این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا ، این آر سی غیر ضروری : نتیش

    پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو...

    مرکزی حکومت نے دہلی میں تشدد کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی

    نئی دہلی: دہلی میں دو دن سے جاری تشدد کے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے منگل کے...

    ہمیں پھر ایک بار اپنی قربانیوں کا جائزہ لینا پڑے گا : قاری محمد طیب قاسمی

    آنند نگر مہراج گنج : گزشتہ روز ضلع مہراج گنج کی مشہور ادارہ دارالعلوم فیض...

    سی اے اے اور این پی آر کی آڑ میں ہندو راشٹر بنانے کا کھیل

    ممبئی: ہماراملک ہندوستان صدیوں سے امن واتحاد اور محبت کا گہوارہ رہا ہے ، یہ ایک کثیر ثقافتی اور...

    مولانا سید ارشدمدنی کا صدارتی خطاب:نفرت کی سیاست کا خاتمہ نفرت سے نہیں محبت سے ہوگا

    ممبئی :جھارکھنڈکے بعد دہلی میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیکر عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نفرت...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you