رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    حکومت لاکھوں اور کڑروں لوگوں کے جذبات کو نظر انداز نہیں کرسکتی : ڈاکٹر محمد منظو رعالم

    نئی دہلی : جمہوریت میںمساوات ،انصاف آزادی اور تحفظ سب سے اہم ہے ،سبھی کو یکساں مقام حاصل ہوتاہے۔ اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوتی تاہم ہندوستان کی موجودہ جس طرح نظام چلارہی ہے اور جو کچھ کررہی ہے وہ جمہوریت کے خلاف اور آئین کے متصادم ہے۔ جمہوریت کی اصل انسانی وقار ، عزت، خو مختاری اوربنیادی حقوق کا تحفظ ہے تاہم موجود ہ سرکار میں ایسے تمام جمہوری حقوق پر خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹر ی ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کیا۔

    انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں احتجاج بنیادی حق ہے۔ حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے اور اپنا حق حاصل کرنے کا یہی طریقہ ہے لیکن سرکار اس پر قدغن لگارہی ہے۔ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعما ل کررہی ہے جو جمہوریت کے بجائے آمریت کی علامت ہے۔ آج تقریبا دیش کے ہر حصے میں احتجاج ہواہے۔ لاکھوں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر اس قانون کی مذمت کی ہے۔ اسے آئین اور دستور کے خلاف بتایاہے۔ وہ یہ قانون ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتجاج پر توجہ دے۔لاکھوں اور کڑروں لوگوں کے جذبات کا خیال رکھے ،جمہوریت عوام سے بنتی ہے اگر عوام کی آواز کو جمہوریت میں اہمیت نہیں دی جائے گی تو پھر وہ جمہوریت بے معنی اور بے مطلب ہے۔مظاہرین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تشدد سے گریز کریں۔ پرامن احتجاج کو ہی یقین بنائیں۔

    یہ بھی پڑھیں  میرے لئے چندریان2 کامیاب رہا : چینئی انجینئر
    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر بحث مکمل: گلزا راعظمی

    ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اردو اور ہندی اخبارات میں شائع اشتہار کے بارے میں کہاکہ مودی سرکارکا کوئی بھی وعدہ او رعمل ماضی میں ایسا مسلمانوں کا ساتھ نہیں رہاہے جس کی بنیاد پر ان کی باتوں پر بھروسہ کیاجائے او ر کسی طر ح کی یقین دہانی پر عمل کیا جائے۔ یہ ساری کوشش احتجاج کو دبانے کی ہے لیکن احتجاج کی یہ چنگاری اب شعلہ میں تبدیل ہوگی اور ہندو،مسلمان ،سکھ عیسائی سبھی شہری اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک سرکار یہ ہندوستان کے آئین کے خلاف اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you