رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دلوں میں لگے زنگ کو صاف کرنے کیلئے اللہ کا ذکر ضروری:مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    سہارنپور:جامعہ رحمت گھگرولی میں مجلس ذکر کا انعقاد عمل میں آیا جسمیں قرب و جوار و ضلع بھر سے بڑی تعداد میں معتقدین نے شرکت کی، اس موقع پر جامعہ کے بانی و سرپرست مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی نے کہا کہ دلوں میں ایک قسم کا زنگ لگ جاتا ہے اور اسکو صاف کرنے کیلئے اللہ کا ذکر ضروری ہے، اور آج جو طرح طرح کے مصائب و آلام ہیں اسکی وجہ صرف اور صرف اللہ سے دوری ہے، انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی پریشانیوں کا علاج دنیاوی اسبابوں میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ اسکی بہترین دوا اللہ کا ذکر اور اللہ والوں کی صحبت ہے،

    کیونکہ انکی صحبت سے اللہ کا قرب اور اسکے رسول کی اطاعت پر انسان گامزن ہوتا ہے، بزرگوں کا قول ہے کہ اللہ والوں کی صحبت ایسی ہے جیسی بنجر زمین کیلئے موسلا دھار بارش ۔ مولانا مغیثی نے تعلیم پر گفتگو کی اور کہا کہ ہماری پسماندگی کی اصل وجہ تعلیم سے دوری ہے تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم نے ترقی نہیں کی ، ترقی کا اصل زینہ تعلیم سے ہوکر گزرتاہے، لہٰذا ضروری یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں کیونکہ یہی ہمارا سرمایہ ہے اور تعلیم یافتہ انسان ہی ملک و ملت کی صحیح خدمات انجام دے سکتا ہے، اور کہا کہ ہر عاقل مسلمان پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے اور اگر علم حاصل کرنے کیلئے تمہیں دنیا کا سفر کرنا پڑے تب بھی علم سے گریز نہ کرنا چاہیئے بلکہ شوق اور رغبت سے حاصل کرنا چاہئے،

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون : سپریم کورٹ نے سی اے اے ، این پی آر پرعارضی پابندی سے انکار 4 ہفتے میں مرکز سے مانگا جواب
    یہ بھی پڑھیں  راہل گاندھی نے نوبل انعام پانے والے ابھیجیت بنرجی پر پیوش گوئل کے تبصرہ پر کسا طنز

    مولانا مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل نے کہاکہ آج ملت جن حالات سے دوچار ہے ایسے میں ہمیں بہت سوجھ بوجھ کی ضرورت ہے ملک کے اندر جو انتشار اور بکھرائو نظر آرہا ہے اسکا پورا فائدہ شر پسند عناصر کو مل رہاہے، ہمیں چاہئے کہ ہم آج کے حالات کے مد نظر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بلا لحاظ مسلک اپنی جماعتوں میں اتحاد پیدا کرنیکی کوشش کریں، اگر ہم اسمیں کامیاب ہو گئے تو یقینا ہمیں اس وطن عزیز میں کوئی دوسرے درجہ کا شہری نہیں مانے گا اور ہمارے اتفاق سے وہ خود ہی خوفزدہ ہوجائیں گے، جوہمارے آج کے بکھرائو سے ہمیں آپس میں بانٹ کر ملک کی فضا کو زہر آلود بنارہے ہیں۔ ا س پروگرام کی نظامت اور ذکر کرانے کے فرائض جامعہ کے روح رواں مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے انجام دیئے، مجلس میں جامعہ کے طلباء ، اساتذہ اور علماء ،معززین و عمائدین کی شرکت رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ تشدد کے الزام میں آصف گرفتار

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جامعہ تشدد کے الزام میں آصف گرفتار

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you