رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مودی حکومت کے ’مشکل کشاں‘ارون جیٹلی نہیں رہے

    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قدآور لیڈر، معروف وکیل اور سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا سنیچر کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔وہ 66برس کے تھے ۔ ان کے کنبہ میں بیوی، بیٹا اور بیٹی ہے ۔ ایمس کے بلیٹن کے مطابق راجیہ سبھا کے رکن مسٹر جیٹلی نے 12بجکر سات منٹ پر آخری سانس لی۔ مسٹر جیٹلی کو بے چینی اور سانس لینے میں تکلیف کے بعد 9اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔مسٹر جیٹلی کا جسد خاکی ایمس سے ان کی ایسٹ آف کیلاش میں واقع رہائش گاہ پر لے جایا گیا ہے ۔

    کل دوپہر گیارہ بجے سے ان کے جسد خاکی کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں رکھا جائے گا تاکہ پارٹی کے لیڈر اور کارکن انہیں خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ ان کی آخری رسومات کل نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ ان کے انتقال سے غمزدہ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں پارٹی کا جھنڈہ جھکا دیا گیا ہے ۔مسٹر جیٹلی کے ایمس میں داخل ہونے کے بعد صدر رامناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈ، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈر ان کی عیادت کے لئے اسپتال گئے تھے ۔ مسٹر جیٹلی کے انتقال سے پورے ملک میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی۔مسٹر کووند، نائب صدر، مسٹر مودی، لوک سبھا اسپیکر روم برلا، مرکزی وزرا، وزرائے اعلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے ان کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہاکہ مسٹر جیٹلی کے انتقال سے انہوں نے ایک اہم دوست کھو دیا ہے جبکہ مسٹر شاہ نے سابق وزیرخزانہ کو ہندستان کی معیشت کو سب سے تیز رفتار بڑھانے والا لیڈر قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں  این آئی اے کو ملا خط، ٹیم انڈیا نشانے پر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈاؤن میں غریبوں کا سہارا بنے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you