رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    فلسطینی برادری دنیا کی سب سے مظلوم قوم ہے:کے سی تیاگی

    نئی دہلی: فلسطین کے ‘یوم لینڈ’ کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر پارلیمنٹ کے سی تیاگی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے فلسطین کی آزادی کے حق میں رہا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام جامعہ نگر ، دہلی میں مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے کیا تھا جس میں سابق ممبر پارلیمنٹ کے سی۔ تیاگی ، سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے۔ اکبر اور صحافی عبدالماجد نظامی نے بطور  مہمان خطیب شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر پارلیمنٹ کے سی تیاگی نے کہا کہ فلسطینی برادری دنیا کی سب سے مظلوم قوم ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی تین نسلوں سے خیموں میں بم بارود کے سائے میں پروان چڑھتی رہی ہے۔

    کے سی تیاگی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کے وزیر اعظم ، پنڈت جواہر لال نہرو سے لے کر اندرا گاندھی تک ، فلسطین سے جذباتی تعلقات رکھتے تھے۔ فلسطینی تحریک کے رہنما یاسر عرفات کو یاد کرتے ہوئے ، سابق رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ جب یاسر عرفات نے امریکہ ، اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے عدم تحفظ کا احساس کیا تو ہندوستان کا سفارتخانہ اس کا محفوظ ترین پناہ گاہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے ہندوستان کا موقف ہمیشہ واضح اور سامراجی قوتوں کے خلاف رہا ہے۔ ہندوستان کی بدلتی خارجہ پالیسی پر طنز کرتے ہوئے کے سی تیاگی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پنڈت جواہر لال نہرو نے فلسطین کو تسلیم کیا تھا

    یہ بھی پڑھیں  ہمارے پاس مجموعی طور پر 14130 بستر ہیں جن میں سے 10 ہزار 448 بیڈز خالی ہیں : اروند کیجریوال

    لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اسی پارٹی کے ایک اور وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے فلسطین کے دشمن اسرائیل کو تسلیم کیا تھا اور آج جو صورتحال سب کے سامنے ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔لیکن اس کے باوجود ، انصاف پسند عوام پوری طاقت کے ساتھ فلسطین کی تحریک کے ساتھ ہے۔

    پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور سینئر صحافی ایم جے اکبر نے کہا کہ آج پوری دنیا اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، مسئلہ عدم تشدد ہی سے حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ رہی ہے کہ ہندوستان نے اپنی طرف سے کبھی بھی جنگ کا اقدام نہیں کیا ، اس کے علاوہ ہندوستان پوری دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے جانا جاتا ہے۔ صدیوں سے  ہندوستان کا موقف رہا ہے کہ وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا ، نہ ہی مظالم برداشت کرتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ایک طرف ملک کا ہر شہری تہوار منا رہا ہو گا اور دوسری طرف ایم سی ڈی کے ملازمین تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ان خوشیوں سے دور رہیں گے: درگیش پاٹھک
    یہ بھی پڑھیں  دہلی چھوڑ کر جانے والوں سے اپیل ، کسی کو جانے کی ضرورت نہیں ، ہم آپ کے کھانے کا بندوبست کر رہے ہیں: اروند کیجریوال

    مسلم طلبہ تنظیم ( ایم ایس او) کے قومی صدر ڈاکٹر  شجاعت قادری نے فلسطین کے یوم تاسیس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوم فلسطین 1976 سے منایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوم فلسطین پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر شجاعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کی تحریک دنیا کی پہلی تحریک تھی جسے مذہبی اعتبار سے نہیں دیکھا گیا تھا۔ اس دوران ، مسلم طلبہ تنظیم کے قومی صدر نے حکومت ہند سے پانچ مطالبات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کو اقوام متحدہ کے لئے فلسطین کے لئے مکمل ریاستی حیثیت کی تجویز پیش کرنا چاہئے ، اور مسجد اقصی کی سلامتی اور دیکھ بھال فلسطینی حکومت کے سپرد کی جانی چاہیئے اور پورے کیمپس سے اسرائیلی جبر کے خاتمے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ڈاکٹر شجاعت قادری نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ ہندوستان میں آباد تمام فلسطینیوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے ، اور فلسطینی طلبا کے لئے مفت تعلیم کے لئے ہندوستانی یونیورسٹیوں میں داخلہ کا عمل شروع کرے۔ ڈاکٹر قادری نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کی تمام مرکزی یونیورسٹیوں کے شعبہ پولیٹیکل سائنس میں فلسطین پر ظلم و ستم سے متعلق محکمے کھولے جائیں اور پی ایچ ڈی کے لئے اسکالر شپ دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں  افغانستان میں پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کا قتل
    یہ بھی پڑھیں  ہمارے پاس مجموعی طور پر 14130 بستر ہیں جن میں سے 10 ہزار 448 بیڈز خالی ہیں : اروند کیجریوال

    اس تقریب سے سینئر صحافی عبدالما جد نظامی اور سماجی کارکن محمد جابر نے بھی خطاب کیا۔ ماجد نظامی نے اپنے خطاب میں  کہا کہ بدلاو قدرت کا نظام ہے ایک دن اس ظلم کا خاتمہ ہوگا اور انصاف کی جیت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی عوام بلا تفریق مذہب فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ محمد جابر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ نسل کو تحریک فلسطین کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ پروگرام کی نظامت عبدالباری برکاتی نے کی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you