رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ملک کی عوام بی جے پی کی اصلیت سمجھ چکی ہیں : گہلوت

    سیکر:راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ پر لوگوں کوگمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ملک کے عوام اب بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کی اصلیت سمجھ چکے ہیں اور ایک کے بعد ایک اسکی حکومتیں جارہی ہیں ۔مسٹر گہلوت آج سیکر ضلع کے پلسانا میں کانگریس لیڈر نارائن سنگھ سے متعلق ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ ملک کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ ملک کا کسان تکلیف میں ہے ۔

    کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے ،نوجوانوں کو ملازمت دینے ،کالادھن واپس لانے سمیت کئی وعدے کیے لیکن آج کسان خودکشی کررہے ہیں ،لوگوں کو ملازمتیں جارہی ہیں ،کاروبار ٹھپ پڑے ہیں ،کالادھن واپس لانے کا نام ہی نہیں لیاجارہاہے ۔ملک میں ایسے حالات پیداہوگئے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون پر ملک میں آگ لگی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ملک کے عوام بی جے پی کی اصلیت جان چکے ہیں اور اب ملک میں اسکا صفایاہونے لگاہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دوبارہ بنے گاسنت روی داس مندر

    انھوں نے کہاکہ راجستھان ،مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر سمیت کئی جگہ کانگریس کی حکومتیں بنیں اور اب جھارکھنڈ میں 29تاریخ کو کانگریس اتحاد کی حکومت بننے جارہی ہے جبکہ بی جے پی کی ایک کے بعد ایک سرکاریں جارہی ہیں ۔ وزیراعلی نے کہاکہ راجستھان میں انکی حکومت حساس ،شفاف اور جوابدہ ہے اور ہر طبقہ کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے اور عوام کی امیدوں پر کھری اترے گی ۔انھوں نے کہاکہ کانگریس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔انھوں نے کہاکہ انکی حکومت لوگوں کو پوری بجلی دے رہی ہے اور پانچ سال تک بجلی کی شرح میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ۔کسانوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑنے دیاجائیگا۔

    یہ بھی پڑھیں  اقتصادی بحران سے توجہ ہٹانے کے لئے شیو کمار کو گرفتار کیا گیا: کانگریس

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you