رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    عازمین حج کی پرواز کاسلسلہ 22 جون سے شروع

    نئی دہلی:حج کمیٹی آف انڈیا سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی پرواز کاسلسلہ 22 جون سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ مرکزی حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی قرعہ اندازی کا سلسلہ ملکی سطح پر اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی سرزمینِ مقدس کیلئے روانگی کا سلسلہ 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ جبکہ 9 ذی الحجہ 31 جولائی 2020 کو فریضۂحج کی ادائیگی ہوگی۔مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین جنا شیخ نے بتایا کہ 22 جون سے شروع ہونے والی حج پرواز کیلئے تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں اس سال وجے واڑہ کو بھی بطور امبارکیشن پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی حج کمیٹی سے ملک کے 22 امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج کو روانگی کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نیمزید بتایا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مرکزی حج کمیٹی سے 1 لاکھ 40 ہزار ہندوستانی عازمین حج فریضۂ حج ادا کریںگے جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو ملا کر ہندوستانی عازمین حج کی تعداد دولاکھ سے زائد ہوگی ، کہا فریضۂ حج 9 ذی الحجہ 31 جولائی 2020 کو میدان عرفات میں اداکیا جائیگا۔

    یہ بھی پڑھیں  تریپورہ فساد ، شرپسند عناصرکے خلاف اب تک کسی کارروائی کا نہ ہونا انتہائی افسوسناک

    مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر مقصود احمد خان بتایا کہ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے عازمین کو فریضہ ٔ حج کی ادائیگی کیلئے مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری مرکزی حج کمیٹی انجام دیتی ہے۔ حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین کی روانگی کا سلسلہ دو مراحل میں طے پائے گا۔ پہلے مرحلے میں روانہ ہونے والے ہندوستانی عازمین حج مدینہ کیلئے جبکہ دوسرے مرحلے میں پرواز بھرنے والے عازمینِ حج جدہ سے مکہ جائیںگے۔ مقصود احمد خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شمالی ہندوستان کے عازمین حج سفر حج کیلئے پرواز بھریں گے۔مقصود احمد خان کے مطابق 31 جولائی 2020 کو میدانِ عرفات میں فریضہ حج کی ادائیگی عمل میں آئے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  سیتاپور لوجہادمعاملہ ، ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے والی عرضداشت پر الہ آبا د ہائی کورٹ میں کل سماعت ہوگی: گلزار اعظمی

    ہندستانی عازمین ِ حج کو فریضہ حج کی تربیت کیلئے مرکزی حج کمیٹی کے توسط سے ملک بھر میں تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتاہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او نے بتایا کہ عازمین حج کی تربیت کیلئے حج ٹرینرس کی ٹریننگ کا ہر سال اہتمام کیا جاتاہے۔ حج ٹرینرس کو تربیت فراہم کرنے کیلئے عرضیا ں طلب کی گئی ہیں۔ ٹریننرس کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جنوری متعین کی گئی ہے۔سال 2020 کیلئے مرکزی حج کمیٹی کو ملک بھر سے 2لاکھ 16 ہزار کے قریب حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے کم ہے۔ حج کمیٹی کوموصول ہونے والی درخواست میں 50 ہزار سے زیادہ عریضوں کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  میرٹھ : پولیس کی گولی سے شہید ہوئے لوگوں کے لواحقین کودہلی وقف بورڈدے گا مدد

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جامعہ ملیہ اسلامیہ نے منارہا ہے 99 واں یوم تاسیس

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you