رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پی وی سندھو کو بیڈمنٹن اکیڈمی کیلئے ریاستی حکومت دے گی پانچ ایکڑ زمین

    امراوتی (آندھرا پردیش): بیڈمنٹن عالمی چمپئن پی وی سندھو نے جمعہ کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے پی وی سندھو کو مبارک باد دی اور مستقبل میں ان کی مسلسل جیت کے لے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔ وزیر اعلی نے سندھو کو وشاکھاپٹنم میں بیڈمنٹن اکیڈمی کھولنے کے لیے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
    پی وی سندھو نے جمعہ کو صبح 10:30 بجے آندھرا پردیش کے سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی ۔اس ملاقات کے دوران سندھو کے ساتھ ان کے والدین، وزیر کھیل اونتی سرینواس اور دیگر افسران موجود تھے۔ سندھو نے سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے رسمی ملاقات کی اور وزیر اعلی نے بیڈمنٹن عالمی چمپئن بننے پر انہیں مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ نے تمام قسم کی مدد فراہم کرنے اور وشاکھاپٹنم میں بیڈمنٹن اکیڈمی کے لئے پانچ ایکڑ زمین مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے پدم بھوشن ایوارڈ کے لئے اپنے نام کی سفارش کرنے کو لے کر بھی ہرش کا اظہار کیا۔
    اس سے پہلے وجئے واڑہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریاست کے وزیر کھیل اونتی سرینواس نے سندھو کا خیر مقدم کیا۔ عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ جیتنے کے بعد وہ پہلی بار وجئے واڑہ پہنچی ہیں۔ اس موقع پر ہوائی اڈے پر شہر کے دیگر معزز شخصیت موجود تھی۔ ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھو نے کہا کہ عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ حاصل کرنے پر میں فخر محسوس کر رہی ہوں۔ چمپئن بننے کے لیے ان چار بار کوشش ناکام ہوئے تھے۔پانچویں کوشش میں کامیابی ملی۔

    یہ بھی پڑھیں  کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی پولیس متاثرین کی شکایتوں پر نہیں کر رہی ہے ایف آئی آر

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you