رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 7 اگست تک ملتوی

    نئی دہلی : کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت منگل کے روز 7 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

    جسٹس این وی رمن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس بی آر گوئی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فاؤنڈیشن فار میڈیا پروفیشنلز کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ کی درخواست پر 7 اگست تک ملتوی کردی۔

    درخواست گزار نے جموں وکشمیر میں فور جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی سے متعلق فیصلے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے لئے عدالت عظمی کے 11 مئی کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔

    جیسے ہی اس معاملے کی سماعت شروع ہوئی، سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے بنچ کو مطلع کیا کہ مرکز کی طرف داخل حلف نامے پر عرضی گزار کی جانب سے داخل جوابی حلف نامہ انہیں موصول ہوا ہے جو کافی طویل ہے اسے پڑھنے کے لئے وقت درکار ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں  ہاؤس فل 4' کا مزیدار ٹریلر ہوا ریلیز'

    عرضی گزار کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے اس کی مخالفت تو نہیں کی لیکن اتنا کہا کہ انہیں بھی حال ہی میں مرکز کا حلف نامہ موصول ہوا ہے ، اس کے باوجود انہوں نے اس کا جواب تیار کرلیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  کویت کی قومی فضائی کمپنی نے کی ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل

    مسٹر احمدی نے دلیل دی کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کہتے ہیں کہ ریاست میں فور جی انٹرنیٹ سروس کو بحال کرنا چاہئے ۔ اہم مذاکرات کار رام مادھو بھی یہی بات دہراتے ہیں، پھر اس سلسلے میں فیصلہ کیوں نہیں لیا جاتا؟ اس پر اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے کہا کہ انہیں ان بیانات کی حقیقت معلوم کرنی ہوگی۔

    اس کے بعد، عدالت نے معاملے کی سماعت ملتوی کرنا مناسب سمجھا اور پہلے 5 اگست کی تاریخ طے کی، لیکن مسٹر مہتہ نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس دن گذشتہ برس آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ختم کردیا گیا تھا

    یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کے ووٹ کے لئے ہو رہے ہیں شاہین باغ جیسے مظاہرے : کپل شرما

    اور اسی دن سے ریاست میں 4 جی خدمات بند کردی گئی تھیں۔ لہذا اس تاریخ کے بعد کی کوئی بھی تاریخ مقرر کردی جانی چاہئے ۔ اس کے بعد عدالت نے 7 اگست کی تاریخ مقرر کی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  خواتین کے سفر کو مفت کرنا دہلی حکومت کا ایک اہم قدام

    Latest news

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر...

    اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی...

    جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    نئی دہلی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندووں اورمسلمانوں کے...

    پولیس کی مجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ، حکومت انہیں کڑی سزا دے گی : اروند کیجریوال

    نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایمس میں زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی اور ان کے کنبہ...

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں...

    اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دین و شریعت کے احکام کی تکمیل کی جائے: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی:...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you