رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ملک کا دستور ہمیں سر جوڑ کر آگے بڑھنے کا درس دیتا ہے

    آج پوری دنیا میں جس جمہوریت کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے وہ یہی مادر وطن بھارت کی سرزمین ہے :مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی

    دیوبند:جامعہ رحمت گھگرولی میںآل انڈیا ملی کونسل یونٹ ضلع سہارنپور کےزیر اہتمام26؍نومبر یوم دستو ر(ـConstitution Day)کے موقع پر ایک تقریب زیرصدارت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل منعقد ہوئی جسمیں علا قہ اور قرب وجوار سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی پہلے ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اس کے بعد صدر موصوف نے اپنے اثر انگیز خطاب میں کہا کہ گناہ کرنے سے دلوں میں ایک قسم کا زنگ لگ جاتاہے اور اسکی صفائی اللہ کا ذکر ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ والوں کی صحبت ہی زندگی کو صحیح رخ اور کار آمد طریقے سے گزارنے کا سبق دیتی ہے

    یہ بھی پڑھیں  منوج تیواری حقیقی پورانچالی نہیں ہوسکتے :دلیپ پانڈے

    آج کے اس پر فتن دور میں اہل اللہ کی صحبت کو لازم پکڑ لو کیونکہ اس کے بغیر اعمال صالحہ پر مداومت بہت مشکل ہے اور انکی برکت سے ہی انسان ذاکر بنتا ہے اور ذاکرین قیامت کے دن بہت اعزاز و اکرام کے مستحق ہونگے اور لوگ ان پر رشک کریں گے، اس کے بعد انہوں نے آئین ہند پرتفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ جب انگریز ظالم یہاں سے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہوا اور ملک آزاد ہو گیا تو اس آزاد بھارت کو چلانے کیلئے ایک ایسے دستور کی ضرورت پڑی جس میں سب کو یکساں حقوق حاصل ہوں تو ماہرین قانون داں حضرات پر مشتمل ایک کمیٹی نے بڑی جد و جہدکے ساتھ ایک دستور مرتب کیا

    یہ بھی پڑھیں  یورپی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کاکشمیر دورہ’پی آرا سٹنٹ‘: کانگریس

    جس کو دستور ساز اسمبلی نے اپنی منظوری دی اور ۲۶؍ نومبر ۱۹۴۹ ء کو وطن عزیز کا خوبصورت آئین تشکیل پایا جس میں بھارت کی تمام اکثریت و اقلیتوں کا خیال رکھا گیا اور مذہبی آزادی کے ساتھ مساوات و انصاف میں بھی برابری کے حقوق دئیے گئے ۔پروگرام کی نظامت کر رہے آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جس جمہوریت کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے وہ یہی مادر وطن بھارت کی سرزمین ہے جس میں تمام رنگ و نسل،ذات برادری اور تمام مذاہب کے ما ننے والے لوگ بستے ہیںاور سب مل جلکر رہتے اورایک دسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں یہی اس ملک کی روا داری ہے

    یہ بھی پڑھیں  یورپی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کاکشمیر دورہ’پی آرا سٹنٹ‘: کانگریس

    انہوں نے کہا کہ ملک کا دستور ہمیں سر جوڑ کر آگے بڑھنے آپسی نفرتیں ختم کرنے اور اخوت و بھائی چار گی کا درس دیتا ہے تاکہ ملک کا ہر شہری ایک خوش حال اور باعمل زندگی گزار سکے مولاناعبد المالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگرولی نے مزید کہا کہ مسلمان اس ملک کے معمار اور وفادار سپوت ہیں لہذا ہمیں ملک کے دستور پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنی ہے کیونکہ دستور جب تک زندہ ہے تو ملک انشاء اللہ ترقی کرتا رہیگااور جو لوگ ملک کے دستور سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کرتے ہیں ان سے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا اور ہر حال میں اپنے آئین کی حفاظت کرنی ہوگی پروگرا م کا اختتام مولانا حکیم عبد اللہ مغیثی کی پر سوز دعا پر ہوا ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کویت کی قومی فضائی کمپنی نے کی ایران کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you