رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    وقف بورڈ نے نئی کمیٹی بناکر حوالے کی درگاہ کی ذمہ داری

    نئی دہلی:درگاہ شاہ مرداں کربلا جور باغ سے متعلق گزشتہ دنوں پیدا ہونے والے معاملہ کا حل نکالتے ہوے دہلی وقف بورڈ نے ایک نئی نگراں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو درگاہ کے تمام انتظامی معاملات دیکھے گی ،اس سلسلہ میں بورڈ نے 26ستمبر 2019کو آرڈر جاری کرتے ہوئے 82رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پوری دہلی سے شیعہ طبقہ کے معزز افراد کو نمائندگی دی گئی ہے۔آرڈر کے مطابق تا حکم ثانی یہ نئی کمیٹی درگاہ شاہ مرداں کے تمام انتظامی معاملات دیکھے گی اور دہلی وقف بورڈ کو وقف ایکٹ 1995کے مطابق آمدنی و خرچ کا پورا حساب دے گی۔

    آرڈر کے مطابق کمیٹی میں مولاناسرکار حیدر اور مولانا اجی حیدر کو سرپرست مقرر کیا گیا ہے،اشجع رضا زیدی ریٹائرڈ آئی اے ایس کو کو صدر جبکہ حاجی محمد رضا، ظفریاب حسین کو نائب صدر اور سرفراز حسین کو کمیٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔اسی کے ساتھ دو جوائنٹ سیکریٹری بنائے گئے ہیں 1۔مسٹر مرزا ظہیر عباس 2۔اور مسٹر ظہیر عباس۔غور طلب ہے کہ 24اگست 2019کو درگاہ شاہ مرداں کربلا جور باغ میں بنا وقف بورڈ کو اطلاع دئے انجمن حیدری نے الیکشن کرائے تھے جس پر درگاہ شاہ مرداں سے تعلق رکھنے والے شیعہ طبقہ کے بعض حضرات نے اعتراض کرتے ہوئے دہلی وقف بورڈ سے الیکشن رد کرنے کا مطالبہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی : سی آر پی ایف

    اعتراض کرنے والے حضرات کاکہنا تھا کہ درگاہ شاہ مرداں پر کچھ لوگ کئی سالوں سے قبضہ کئے ہوئے ہیں اور وہی انتظامی معاملات پر قابض رہنا چاہتے ہیں اس لئے سینکڑوں ممبروں کو الیکشن میں حق رائے دہی سے محروم کرکے آنا فانا میں انتخابات کرادئے گئے۔اس سلسلہ میں وقف بورڈ نے انجمن حیدری کو خط لکھ کر ان سے وضاحت طلب کی اور الیکشن روکنے کی ہدایت دی مگر انجمن حیدری کے عہدیداران نے دہلی وقف بورڈ کی ہدایت ماننے سے انکار کرتے ہوئے بورڈ پر ہی الزامات عائد کردئے جبکہ الیکشن پر اعتراض کرنے والے فریق نے بھی وقف بورڈ دفتر دریا گنج پہونچ کر بورڈ اور اس کے چیئرمین امانت اللہ خان کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

    یہ بھی پڑھیں  راجیہ سبھا میں تبلیغی جماعت کے تعلق سے مرکزی وزیر کا بیان توہین عدالت: گلزار اعظمی

    اس سلسلہ میں دلچسپ بات یہ ہے کہ انجمن حیدری اور درگاہ شاہ مرداں سے تعلق رکھنے والے دونوں ہی فریق دہلی وقف بورڈ پر دوسرے فریق کے ساتھ ملے ہونے کا غیر واجب الزام لگاتے رہے ہیں جبکہ دہلی وقف بورڈ کا موقف یہ ہے کہ درگاہ شاہ مرداں کا انتظام و انصرام ایک ایسی کمیٹی دیکھے جس میں شیعہ طبقہ کے معزز اراکین کی نمائندگی ہواور درگاہ کے معاملات میں پوری شفافیت کے ساتھ درگاہ سے متعلق زمین اور درگاہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں  اجودھیا میں مسجد،اسپتال اور انڈو ۔ اسلامک کلچر سنٹر بنانے کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل

    بورڈ درگاہ کے معاملات میں کسی بھی طرح کسی فریق کے ساتھ جانبدار نہیں ہے اور وقف ایکٹ کے مطابق درگاہ کے انتظام کو ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ چلانے کا خواہشمند ہے ۔دہلی وقف بورڈ نے اس تنازعہ کو دیکھتے کل 26ستمبر 2019کو 82رکنی ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں شیعہ طبقہ کے معزز افراد کو نمائندگی دی گئی ہے۔یہ کمیٹی تا حکم ثانی درگاہ شاہ مرداں کربلا جور باغ کے تمام انتظامی معاملات دیکھے گی اور دہلی وقف بورڈ سے ایکٹ کے مطابق آڈٹ کرائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی : سی آر پی ایف

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you