رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ولایت فاؤنڈیشن نے کی کورونا وارئیرس کی حوصلہ افزائی

    نئی دہلی : ولایت فاؤنڈیشن اور اور نائس ویلفیئر ٹرسٹ نے کورونا سے جنگ لڑ رہے پولیس محکمے اور صفائی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ماسک، سینیٹائزر، گلوز، جوس وغیرہ پر مشتمل کٹ تقسیم کیں۔ اس موقع پر اے سی پی چانکیہ پوری پرگیہ آنند نے کہا کہ پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ این جی اوز نے بھی کورونا سے جنگ میں اہم کردار ادا کیا انھوں نے کہا کہ ولایت فاونڈیشن اور نائس نے کورونا سے نبردآزما اداروں کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرکے قابل تعریف کام کیا ہے ہم ایسے سبھی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور آگے بھی کورونا وائرس جیسی بیماری سے سب ملکر لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے۔

    انہوں نے لوگوں سے ماسک لگانے،ہاتھ دھوتے رہنے اور سوشل ڈسٹینسنگ بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا غیر ضروری حالات میں گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ اس موقع پر ایس ایچ او ساؤتھ ایوینیو صہیب احمد فاروقی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر سرکاری اداروں کی جانب سے کیے جا رہے کاموں نے کورونا سے جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور خاص طور پر عوام نے بھی اپنے گھروں میں رہ کر حکومت کے ذریعے جاری کی گئی گائڈ لائن پر عمل کیا جس کی وجہ سے ہم کافی حد تک کورونا سے جنگ لڑنے اور اسے شکست دینے میں کامیاب رہے، ائندہ بھی امید کرتے ہیں کہ اسی طرح ہم سب مل کر اس بیماری سے لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گے، انہوں نے اپنے ایک شعر کے ذریعہ پیغام دیا

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت مئی میں ضرورت مندوں کو دوگنا اور مفت راشن دے گی: اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  شہر قاضی مفتی محمد اصغر قاسمی کاانتقال سے غم کی لہر

    منہ پر رکھو نقاب کورونا سے جنگ ہے
    مفلس ہو یا نواب کورونا سے جنگ ہے
    انہوں نے ولایت فاؤنڈیشن اور نائس ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور تھانہ ساؤتھ ایونیو کے اسٹاف کو کٹ تقسیم کیں۔

    آخر میں ولایت فاونڈیشن کے چیئرمین مولانا سید تقی نقوی نے کورونا سے جنگ میں مصروف پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ولایت فاونڈیشن اور نائس کی ٹیم نے۱۷ صوبوں میں راشن کٹ تقسیم کیں اور دہلی اور اطراف میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے مزدوروں کو کھانا پانی اور ماسک وغیرہ تقسیم کیے اور کورونا سے جنگ میں مشغول محکمہ صحت،پولیس و صفائی اہلکاروں اور صحافیوں کے ساتھ ملکر آئندہ بھی سبھی کاموں کو جاری رکھیں گے کیونکہ ان کی محنتوں کی وجہ سے ہی ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں  شہر قاضی مفتی محمد اصغر قاسمی کاانتقال سے غم کی لہر

    اس موقع پر سید اشرف زیدی،حسین محمد ،ساحل نقوی، جواد مولائی ، محمد شمیم، جاوید علی اور علمدار حسین وغیرہ موجود رہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کو محب وطن کہا : راہل گاندھی

    Latest news

    دہلی حکومت کے کوویڈ اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کی مسلسل بڑھ رہی ہے تعداد

    نئی دہلی : کوویڈ -19 کے خلاف دہلی کی لڑائی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے...

    اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری

    حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ...

    ’جیو میٹ ‘زوم کے مقابلے آسان:امیتابھ کانت

    جیو میٹ کے سافٹ لانچ اور اس کے استعمال سے ہر کسی کو مفت ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے بعد...

    جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

    سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی علی الصبح ہونے والے...

    چینی ایپ پر پابندی لگانے پر ملک نے تعریف کی : جاوڈیکر

    نئی دہلی : اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے...

    بی جے پی کے خلاف کانگریس کارکنان اترے سڑکوں پر

    لکھنؤ : اترپردیش میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت سے اقتدار سے باہرکانگریس اس وقت جس طرح سے ریاستی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you