رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی : سی آر پی ایف

    نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے لکھنؤ دورے پر ہو رہی بیان بازی اور الزام تراشیوں کے بیچ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے واضح کیا ہے کہ کانگریس لیڈر کی حفاظت میں کوئی چوک نہیں ہوئی ہے بلکہ خود انہوں نے سیکورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔

    سی آر پی ایف نے جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ گزشتہ 28 اور 29 دسمبر کو لکھنؤ دورہ کے دوران محترمہ واڈرا سیکورٹی ایجنسی کو اطلاع دیئے بغیر مقرر پروگراموں سے ہٹ کر دوسرے مقامات پر بھی گئیں جس کی وجہ سے پہلے سے سیکورٹی میں تال میل (اے ایس ایل )نہیں ہوسکا۔

    اس کے علاوہ محترمہ واڈرا نے ایسی گاڑی میں سفر کیا جو بلٹ پروف نہیں تھی اور اس میں نجی سیکورٹی اسسٹنٹ بھی نہیں تھے ۔ یہی نہیں انہوں نے ایک اسکوٹی پر لفٹ لے کر بھی سفر کیا۔سی آر پی ایف نے کہا ہے کہ اس کے باوجود کانگریس کی لیڈر کو مناسب سیکورٹی فراہم کی گئی۔ سی آر پی ایف نے کہا ہے کہ محترمہ واڈرا کو ان کے ذریعہ سیکورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کی معلومات دے دی گئی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ‎گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی بنیادی شکل کو تبدیل کر کے غیر منظم سیکٹر کی معیشت کو تباہ کیا گیا : راہل گاندھی
    یہ بھی پڑھیں  ایودھیا تنازعہ میں ثالثی کیلئےایک اورکوشش شروع

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آر پی ایف کو محترمہ واڈرا کے لکھنؤ دورے کی معلومات میں صرف اتنا بتایا گیا تھا کہ وہ لکھنؤ میں ریاستی کانگریس کے دفتر میں کانگریس کے یوم تاسیس سے متعلق ایک پروگرام میں شامل ہوں گی۔اس پروگرام سے پہلے سے سیکورٹی میں تال میل یعنی اے ایس ایل کا عمل مکمل کرلیا گیا تھا۔ ان کے ذاتی عملے نے دیگر پروگراموں کے بارے میں سیکورٹی ایجنسی کو خبر نہیں دی تھی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you