رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے، ایسے حالت میں کسی طرح کی مالی اعانت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران ایک سوال کا لوک سبھا میں تحریری جواب دیا۔ لوک سبھا میں حکومت سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا حکومت کے پاس تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کے تعلق سے کوئی اعداد و شمار موجود ہیں اور کیا حکومت ان کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کرنے کے بارے میں غور و خوض کر رہی ہے۔

    اس کے جواب میں وزیر زراعت نے یہ جواب دیا۔وزیر موصوف نے ایوان کو اطلاع دی کہ مرکزی حکومت نے کسان لیڈران کے ساتھ 11 دور کی بات چیت کی تھی لیکن اتفاق رائے نہیں ہوسکی تھی۔ ادھر کسان تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ تحریک کے دوران 700 سے زیادہ کسانوں کی موت ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کا معاملہ، 27 اگست کو سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت متوقع
    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈائون کی توسیع کی خبریں بے بنیاد : راجیو گبا

    خیال رہے کہ 11 دن پہلے وزیر اعظم نے قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران تینوں زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان کیا تھا اور کسانوں سے اس کے لئے معافی بھی مانگی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 نومبر کو قوم کے نام اپنے خطاب کہا تھا، ’’میں ملک سے معافی مانگتے ہوئے پاک اور صاف دل سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شائد ہماری تپسیا میں کوئی کمی تھی جو ہم اپنے کچھ کسان بھائیوں کو حقیقت سے واقف نہیں کرا سکے۔ میں تمام کسانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اب تحریک کو ختم کر کے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔‘‘

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you