رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جو لوگ ہندو اور مسلمانوں کے اندر تفریق پیدا کر رہے ہیں وہ اپنا اور ملک کا نقصان کر رہے ہیں : مولانا ارشد مدنی

    دیوبند : جمعیۃ علماء یونٹ دیوبند کی جانب سے گزشتہ شب مجنوں والا روڑ پر واقع ایک ہوٹل میں دیوالی ملن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں سبھی طبقات کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے قیام کو 100 سال مکمل ہوچکے ہیں اور وہ ہمیشہ آپسی بھائی چارہ کی بات کرتے ہوئے اپنے مذہبی اقدار پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ انسانیت کے ناتے ہمدردی اور غمگساری کرتی رہتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ دیوالی ملن ہندو بھائیوں کا تہوار ہے لیکن جمعیۃ علماء ہند ہندو بھائیوں کو خوشی میں شریک ہونے کے لئے بلاتی ہے اور ہماری توقع اور امید سے زیادہ ہندو بھائیو نے جمعیۃ علمائے ہند کی آواز پر امن وسلامتی کا دامن چھاپتے ہوئے اپنے وطن ہندوستان کو ترقی دینے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

    مولانا مدنی نے کہا کہ ہم بڑے بڑے سے پیمانہ پر جہاں تک ہم پہنچ سکتے ہیں امن اور ایکتا کے پیغام کو عام کرتے ہیں اور اسی سلسلہ میں گزشتہ دنوں میری ملاقات آر ایس ایس کے رہنما موہن بھاگوت سے دہلی میں ہوئی اور میں نے ان کے سامنے بھی ملک کے اندر امن وامان قائم رکھنے کی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موہن بھاگوت نے بھی میری اس امن اور حب الوطنی اور انسانیت کے ساتھ سچی ہمدردی کو بہت سراہا، میں نے موہن بھاگوت جی سے یہ بات بھی کہی کہ آپ اپنے پیغام امن کو اردو میڈیا تک بھی پہنچائے تاکہ مسلمانوں کے ایک بہت بڑے طبقہ تک آپکے امن کا پیغام پہنچ سکے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ موہن بھاگوت جی نے اس بات کو بہت اچھی طرح قبول فرمایااور میری ملاقات کا خیال رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغامات اردو میڈیا کے حوالہ کرکے یقین دلایا کہ وہ بھی ملک کے اندر امن پھیلانا چاہتے ہیں اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں مولانا نے کہا کہ ہماری موہن بھاگوت کے ساتھ ملاقات کو 95 فیصد افراد نے سراہا اور کچھ لوگوں نے مخالفت بھی کی، لیکن تب بھی ہماری کوششیں برابر جاری رہیں گی۔ مولانا نے کہا کہ جو لوگ ہندو اور مسلمانوں کے اندر تفریق پیدا کر رہے ہیں وہ اپنا اور ملک کا نقصان کر رہے ہیں، تفریق ایک مرتبہ تقسیم کا سبب بن چکی ہے اگر اس تفریق کو ختم نہیں کیا گیا تو ملک کا بڑا نقصان ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں  اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی حقیقی تاریخ لکھی جائے: امت شاہ
    یہ بھی پڑھیں  اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی حقیقی تاریخ لکھی جائے: امت شاہ

    انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک کو بچاناہے تو ہمیں آپس میں اتحاد قائم کرنا ہوگا۔ ہمارا ایک مقصد ہے اور اسی مقصد کو لیکر میں نے آر ایس ایس کے رہنما موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی اور اس کے اچھے نتائج سامنے مولانا نے بابری مسجد کے فیصلہ کے تعلق سے کہا کہ ہم پہلے سے ہی کہتے آرہے ہیں کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کو ہم تسلیم کریں گے، کیونکہ ہمیں مل جل کر اس ملک میں رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ مولانا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جمعیۃ علماء ہند کی آواز پر لبیک کہا، لہٰذا اب ہم سب مل کر جیسے صدیوں سے رہتے آئے ہیں ایسے ہی رہیں گے۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن ہم لوگ آپس میں نفرت کو مٹاکر ہی رہیں گے۔ عالمی روحانی تحریک کے سربراہ مولانا حسن الہاشمی نے کہا کہ یہ مولانا سید ارشد مدنی نے دیوالی ملن کے پروگرام منعقد کرکے ہندومسلم ایکتا کی جو بنیاد رکھی ہے ہمیں ان بنیادوں کوقائم و دائم رکھتے ہوئے ہندوستان کے ہر باشندہ سے پیار ومحبت کاسلوک کرنا چاہئے۔

    یہ بھی پڑھیں  شیعوں کو تحفظ فراہم کرے حکومت پاکستان :آل انڈیا شیعہ کونسل

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں، اچھے اور برے۔ مگر ہمیشہ اچھوں ہی کی جیت ہوتی ہے۔ سابق وزیر ہلاش رائے سنگھل نے کہا کہ ہمارے شہر دیوبند کے اندر اس طرح کے پیار و محبت کے پیغام سے پورے دیش کوبہت عمدہ سبق ملے گا۔ ونود گپتا جی نے جمعیۃ علماء ہند کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ نے آج اس دیوالی ملن پروگرام سے ہم سب کو پیغام امن و سلامتی دیا ہے اور بھائی چارے کوعام رکھنے کے لیے ایک بہت بہترین کوشش کی۔ ٹھاکر شیام کمار جی نے اپنے خطاب میں مولانا سید ارشد مدنی کی ہندو مسلم ایکتا کی بہت ساری کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ میں نے اپنی پیدائش سے لے کر آج تک اتنا خوبصورت ملک کی محبت سے بھرا ہواپروگرام کبھی نہیں دیکھا۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اپنے مخصوص لب و لہجہ میں اس پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے اپنی شاعری سے بھی رونق بخشی۔

    یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کے ووٹ کے لئے ہو رہے ہیں شاہین باغ جیسے مظاہرے : کپل شرما
    یہ بھی پڑھیں  دہشت گردانہ دھمکیوں کے باوجود امتحانات کی تیاری کے لئے اسکول پہنچ رہے ہیں طالب علم

    پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام سے راج پال خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی اور عید محبت کولے کرکے آتے ہیں اورہر سال یہ محبت بھگوان اور خداکی طرف سے عام ہوتی ہے لیکن ہم اس کا خیال نہیں کرتے اور وقت گذر جانے کے بعد فرقہ واریت کی باتیں کرتے رہتے ہیں اور ذات و دھرم کی بنیاد پر اپنے دیش کو بانٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب کہ بھگوان اور خداکی طرف سے دی ہوئی محبت کو سماج میں عام کرنا چاہئے۔اس موقع پر قاری فرقان، مفتی سید اسجد مدنی، مولانا سعود، ڈاکٹر شمیم، مولانا سرور، پردھان محمد عاقل، حافظ شمشاد، محمد عارف، ڈاکٹر ڈی کے جین، منوج سنگھل، اروند سنگھل، اروند گوئل، ڈاکٹر سکھ پال، ونود جین، ماسٹر مہیندر گیری، وقاص ہاشمی وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کی صدارت مولانا سید ارشد مدنی نے کی اور نظامت کے فرائض جمعیۃ یونٹ دیوبند کے جنرل سکریٹری خادم الاسلام نے انجام دئیے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you