رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بیرون ملک اور ملک کے مختلف علاقوں سے فون پر پولیس اہلکاروں کو مل رہی دھمکیا

    منگلورو : کرناٹک کے منگلورو میں 19 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کی مخالفت میں ہوئے مظاہروں پر قابو پانے کے لئے تعینات کئی پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر بیرون ملک اور ملک کے مختلف علاقوں کے فون پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ بیرون ملک سے انٹرنیٹ کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

    احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کارروائی کی توجہ کا مرکز رہے ایک پولیس اہلکار کو اب تک کئی مرتبہ فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کو بیرون ملک سے کئی دھمکی بھرے فون آ چکے ہیں ۔ ان میں سے کئی کال مختلف تھانوں کے لینڈ لائن فون پر آ چکی ہیں اور حتی ٰ کہ پولیس کمشنر کے دفتر کے فون پر بھی اس طرح کی کالز آ چکی ہیں ۔ پولیس کمشنر پی ایس ہرش نے کہا کہ پولیس نے 19 دسمبر کو احتجاج کے دوران بھڑکے تشدد کے سلسلے میں اب تک کل 24 معاملے درج کئے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    ان میں تشدد سے شدید متاثرہ شمالی تھانہ علاقے میں درج 10 معاملے اور جنوبی تھانہ میں 13 معاملے درج کئے گئے ہیں جبکہ ایک معاملہ دیہی علاقے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کچھ مزید معاملے بھی درج ہوں گے ۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری ریاض کے خلاف غداری کا معاملہ درج کرنے کے بارے میں ڈاکٹر ھرشا نے کہا کہ پولیس کے پاس تشدد کے لئے اکسانے کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔ پولیس نے لوگوں سے ای میل اور وھاٹس پپ کے ذریعے ویڈیو اور تصویر بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھیجنے والوں کے نام خفیہ رکھے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی اپیل کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے ویڈیوز پولیس کے ساتھ ساتھ تمام میڈیا کو بھی بھیجنا چاہئے تاکہ سچائی سامنے آ سکے ۔

    یہ بھی پڑھیں  آج دہلی میں ایک تاریخی دن ہے کیوں کہ آپ-حکومت نے مفت خواتین بس سواری اسکیم شروع کی ہے: آتشی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you