رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ٹریننگ اکیڈمی کا ہوائی جہاز حادثہ کا شکار، دو پائلٹوں کی موت

    ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر میں جمعہ کی رات ایک پائلٹ ٹریننگ اکیڈمی کا ہوائی جہاز گھنے دھند کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران کریش ہو گیا۔ اس حادثے میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی۔ ان میں ایک ٹرینی پائلٹ اور ٹرینر شامل ہے۔ واقعہ ساگر ضلع کے رج علاقے کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھند کی وجہ سے پائلٹ کو ہوائی پٹی نظر نہیں آئی اور طیارے کو ہوائی پٹی سے کچھ دور کھیت میں اتار دیا، جس سے یہ حادثہ ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دہلی سے چیف آپریٹنگ آفیسر وائی این شرما ہفتہ کو صبحساگر پہنچ گئے ہیں۔

    اطلاع کے مطابق پائلٹ ٹریننگ اکیڈمی چمیس ایوی ایشن کے طیارے نے رج سے جمعہ کی رات قریب 8.35 بجے پرواز بھری تھی۔ آدھے گھنٹے بعد ہی جہاز واپس لوٹ کر رج ہوائی پٹی پر پہنچا، جہاں لینڈنگ کے دوران پائلٹ کو دھند کی وجہ سے ہوائی پٹی دکھائی نہیں دی۔ ٹرینی پائلٹ پیوش چندیل (30) اور ٹرینر اشوک مکوانا (58) دونوں نے جلد بازی میں طیارے کو کھیت میں اتار دیا، جس سے وہ کریش ہو گیا اور دونوں پائلٹ شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی چمیس ایوی ایشن اکیڈمی کے افسر جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو طیارے سے نکال کر ذاتی گاڑی سیساگر کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دونوںمتوفیان ممبئی کے رہنے والے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری
    یہ بھی پڑھیں  کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے : جرمنی کے سفیر مسٹر والٹر لنڈر

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ امت سنگھی بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی جانکاری لی۔ اکیڈمی کے حکام کے مطابق جس وقت طیارے نے پرواز بھری تھی اس وقت زیادہ دھند نہیں تھا۔ ٹرینی اور ٹرینر دونوں کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ پرواز کے کچھ دیر بعد ہی دھند اتنا بڑھ جائے گا اور رن وے نظر نہیں آئے گا۔ہوائی جہاز حادثے ہونے پر وزیر اعلی کمل ناتھ اور سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سوشل میڈیا کے ذریعے غم کا اظہار کیا ہے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you