رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    آٹھ اضلاع کے کپتان سمیت انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے 14سینئر افسران کا تبادلہ

    لکھنؤ : اترپردیش حکومت نے پیر کو آدھی رات کے بعد آٹھ اضلاع کے کپتان سمیت انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے 14سینئر افسران کا تبادلہ کردیا۔سرکاری ترجمان نے منگل کو یہاں بتایا کہ کانپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت دیو کو ایس ٹی ایف کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی) بنایا گیا ہے ۔ جبکہ سہارنپور کے ایس ایس پی دنیش کمار پی کو کانپور میں اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے ۔ شاہجہاں پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) ایس چنپا اب سہارنپور کے نئے ایس ایس پی ہونگے ۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دفتر میں تعینات ایس پی (کرائم)ایس آنند کو شاہجہاں پور کا ایس پی نامزد کیا گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی دستہ(ایس ٹی ایف) کے ایس پی آر پی سنگھ کا تبادلہ سیتاپور میں ایس عہدے پر کردیا گیا ہے ۔ وہیں سیتاپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس آر کمار کو ویجیلنس سٹیبلشمنٹ کا ڈی آئی جی بنایا گیاہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد ملکیت مقدمہ:مسجد کی جگہ شیعہ وقف بورڈ کی ملکیت میں نہیں

    اناؤ کے ایس پی وکرانت ویر کا تبادلہ ہاتھرس کردیا گیا ہے وہیں ہاتھرس کے ایس پی گورو بنسوال کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دفتر میں ایس پی کرائم نامزد کیا گیا ہے ۔پریاگ راج کے ایس ایس پی ستیارتھ انردھ پنکج کا معلق فہرست میں ڈال دیا گیا ہے ۔ جبکہ پیلی بھیت کے ایس پی ابھیشیک دکشت کو شری پنکج کے مقام پر پریاگ راج بھیج دیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد ملکیت مقدمہ:مسجد کی جگہ شیعہ وقف بورڈ کی ملکیت میں نہیں

    سائبر کرائم کے ایس پی روہنی پی کنیا کو اناؤ کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے وہیں سی بی سی آئی ڈی کے ایس پی جے پرکاش کا تبالہ پیلی بھیت کردیا گیا ہے جہاں وہ مسٹر دکشت کی جگہ سنبھالیں گے ۔ڈی جی پی آفس میں ایس پی اجے کمار سنگھ کو باغپت کا ایس پی بنایا گیا ہے جبکہ باغپت میں اب تک یہ ذمہ داری سنبھال رہے پرتاپ گوپیندر یادو کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آفس کا ایس پی بنایا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک کی بڑی آبادی کا خود کو غیر محفوظ تصور کرنا انتہائی خطرناک: مولانا ارشدمدنی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you